• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

شوبز میں 10 سال مکمل ہونے پر عائزہ خان کا ماہرہ کے نام خصوصی پیغام

شائع June 27, 2021
عائزہ خان نے اپنی بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان جیسا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں—فوٹوز:انسٹاگرام
عائزہ خان نے اپنی بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان جیسا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں—فوٹوز:انسٹاگرام

اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر ان کے نام ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں عائزہ خان نے فلم 'پرے ہٹ لَو' کے گانے 'نوری' سے ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی۔

ساتھ ہی عائزہ خان نے اپنی بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان جیسا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکاری کے 10 برس مکمل، ماہرہ خان کا مداحوں کی محبت پر اظہارِ تشکر

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ' مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ کو انڈسٹری میں 10 سال ہوگئے ہیں اور آپ آج بھی صفِ اول کی اداکارہ ہیں'۔

عائزہ خان نے مزید لکھا کہ ' ایسا اس لیے ہے کہ آپ نے ہمیں اپنے فن اور ایک کے بعد ایک پروجیکٹ سے بہت زیادہ محظوظ کیا ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'آپ کی عمدہ فلموں سے لے کر آپ کے بلاک بسٹر ڈراموں تک ، آپ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اسی وجہ سے میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں کچھ عظیم لیجنڈز کی طرح آپ کا انداز اپناؤں گی'۔

عائزہ خان نے مزید لکھا کہ 'میرے لیے آپ صرف دوست نہیں بلکہ ایک آئیڈل ہیں، ایک لیجنڈ ہیں، جن کا میں اس دن سے احترام کرتی ہوں جب سے ہم پہلی بار ملے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کو ان تمام سالوں پر مبارکباد اور میں آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور سارہ خان کا علی رحمٰن کے ساتھ رومانوی ڈراما ’لاپتہ‘

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'آپ ہماری ہیروئن ہیں اور ہمیشہ رہیں گی'۔

خیال رہے کہ اپنے آنے والے ڈرامے 'لاپتہ' میں عائزہ خان ایک ٹک ٹاکر لڑکی ’گیتی پرنسز‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ اسی نام سے عائزہ خان نے حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا۔

علاوہ ازیں ایک ٹیزر میں عائزہ خان کو شوخ و چنچل لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جسے والدہ تعلیم پر توجہ دینے اور کم از کم میٹرک پاس کرنے کی تلقین کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ والدہ کو اپنی شادی کرنے کے مطالبے کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈرامے کو کب تک ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا لیکن امکان ہے کہ اسے جلد ہی نشر کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025