• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم کی پاکستانیوں کو شجر کاری مہم کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

شائع June 27, 2021
حکومت جون 2021 تک ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پور کرنے کیلیے پُر اعتماد ہے—تصویر: فیس بک عمران خان
حکومت جون 2021 تک ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پور کرنے کیلیے پُر اعتماد ہے—تصویر: فیس بک عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص نوجوانوں سے کہا ہے کہ رواں برس مون سون سیزن میں اپنے آپ کو 'پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم' کے لیے تیار رکھیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں آبادی کے تناسب سے درختوں کی تعداد کا چارٹ بھی شیئر کیا۔

مذکورہ چارٹ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک میں ایک انسان کے لیے 422 درخت ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تناسب صرف ایک اور پانچ کا ہے یعنی ایک فرد کے لیے صرف 5 درخت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شجرکاری مہم: آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے ہم اپنا طرز زندگی تبدیل کریں، وزیراعظم

اس چارٹ میں کینیڈا سرفہرست ہے جہاں ایک فرد کے مقابلے میں 10 ہزار 163 درخت ہیں، گرین لینڈ میں یہ تناسب ایک کے مقابلے میں 4 ہزار 964، آسٹریلیا میں 3 ہزار 266، امریکا میں 699، فرانس میں 203، ایتھوپیا میں 143، چین میں 130، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں 28 ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص نوجوانوں سے کہا ہے کہ رواں برس مون سون سیزن میں اپنے آپ کو 'پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم' کے لیے تیار رکھیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں برس کے اوائل میں بہار شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کیا تھا اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ان کی حکومت 10 ارب درخت لگا کر پاکستان کو سرسبز بنائے گی۔

رواں ماہ جاری ہونے والے اقتصادی سروے پاکستان برائے سال 21-2020 کے مطابق 10 ارب درخت سونامی پروگرام کے مقررہ وقت کے دوران 35 کروڑ درخت اور 81 کروڑ 46 لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: شجرکاری مہم: آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگا دیں گے، عمران خان

خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کی کامیابی نے ملک بھر میں 10 ارب درخت سونامی پروگرام شروع کرنے کے لیے ہمت افزائی کی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس پروگرام کے لیے ایک کھرب 25 ارب 10 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔

یہ پروگرام پاکستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کی احیا نو کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد موجودہ تحفظ دیے گئے علاقوں کو محفوظ کرنے کے علاوہ ماحولیاتی سیاحت، آبادی کو منسلک کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔

حکومت پُر اعتماد ہے کہ وہ جون 2021 تک ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024