• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

علی وزیر، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری

شائع June 27, 2021
خورشید شاہ اور علی وزیر—تصاویر:ڈان
خورشید شاہ اور علی وزیر—تصاویر:ڈان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کے 2 گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے، جس سے وہ پیر کے روز بجٹ اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے آزاد رکن علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

خیال رہے کہ بجٹ اجلاس میں متعدد قانون سازوں نے اسپیکر سے 2 اسیر اپوزیشن لیڈرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی

انہوں نے اسپیکر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے زور دیا تھا تاہم انہیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔

نیب نے خورشید شاہ کو سکھر منتقل کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا جس کو بعد ازاں عدالتی ریمانڈ میں تبدیل کردیا گیا تھا، اس دوران حراست میں طبیعت خراب ہونے کے باعث خورشید شاہ کو ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پشاور پولیس نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا

خورشید شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رواں ماہ کے اوائل میں انہوں نے عدالت عظمیٰ سے اپنی درخواستِ ضمانت واپس لے لی تھی۔

دوسری جانب کراچی میں ریلی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے سمیت متعدد الزامات پر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو پشاور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024