• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کیا سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز ایسے ہوں گے؟

شائع June 26, 2021
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز گلیکسی زی فولڈ 3 اور فلپ 3 ممکنہ طور پر اگست میں متعارف کرائے جائیں گے۔

تاہم اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں گلیکسی زی فولڈ 3 کی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پہلے سے بہتر بیک کیمروں اور ایس پین کو بھی دکھایا۔

اس تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ فون میں ایس پین سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فرنٹ کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

جہاں تک گلیکسی زی فلپ 3 کی بات ہے تو اس کا ڈیزائن بھی پہلے سے مختلف ہے اور ایک نیا ٹو ٹون کلر اسکیم اور بڑی بیرونی اسکرین ڈیوائس کا حصہ ہے، جو فون کو فولڈ کرنے پر سامنے نظر آتی ہے۔

جون کے شروع میں سام موبائل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز اور اسمارٹ واچز کو 3 اگست 2021 کو متعارف کرایا جائے گا۔

درحقیقت یہ نئے فونز گلیکسی نوٹ سیریز کی جگہ متعارف کرائے جائیں گے کیونکہ کمپنی نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ اس سال نوٹ سیریز کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

مختلف لیکس کے مطابق ان میں گلیکسی زی فولڈ 3 کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر چھپا ہوگا۔

اس فون میں 6.2 انچ کا سپر امولیڈ انفٹنی او کور ڈسپلے اور 7.5 انچ کا سپر امولیڈ فولڈ ایبل ڈسپلے موجود ہوگا۔

فون میں ایک 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے کو فولڈ ایبل اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔

یہ فون اسنیپ ڈراگون 88 پراسیسر سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 12 سے 16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

فون میں اسٹیریو اسپیکرز، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، 5 جی، وائی فائی 6 ای، بلیوٹوتھ 5.0، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری جیسے فیچرز ہوسکتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں زی فلپ میں 6.7 انچ کا فولڈ ایبل سپر امولیڈ انفٹنی او ڈسپلے موجود ہوگا گلیکسی زی فلپ سے زیادہ بڑا ہے جبکہ کور ڈسپلے 1.83 انچ کا ہوگا۔

فون میں 12، 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جبکہ ایک 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوسکتا ہے۔

اس فون میں بھی اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

دیگر فیچرز میں 5 جی، وائی فائی 6، بلیوٹوتھ 5.0، یو ایس بی ٹائپ سی، 3300 ایم اے ایچ بیٹری، 15 واٹ فاسٹ چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ قابل ذکر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024