• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رومانوی تصویر شیئر کرنے پر حرا اور مانی کو تنقید کا سامنا

شائع June 26, 2021
دونوں بچوں سمیت امریکا چھٹیاں منانے گئے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں بچوں سمیت امریکا چھٹیاں منانے گئے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حرا اور ان کے شوہر اداکار مانی کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

حرا اور مانی اس وقت چھٹیاں منانے کے لیے بیرون ملک موجود ہیں، جہاں سے دونوں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم خوش قسمت ہیں کہ گھریلو کام کیلئے خواتین ملازم دستیاب ہیں، حرا مانی

حال ہی میں حرا مانی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھیں، جس میں انہیں بیرون ملک اپنی گاڑ میں پیٹرول خود ڈالتے ہوئے دیکھا گیا، اسی مختصر ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی خواتین کو بتایا تھا کہ وہ شکرانے ادا کریں کہ وہ پاکستان میں ہیں، جہاں گھریلو کام کے لیے انہیں خواتین ملازمین دستیاب ہیں۔

اسی طرح حرا مانی نے بیرون ملک میں ہی شوہر کے ساتھ کھچوائی گئی رومانوی انداز کی تصویر شیئر کی تو لوگوں نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اخلاقیات کا درس دیا۔

مداحوں نے میاں و بیوی کے انداز کو کافی بولڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں مغربی روایات کو فروغ دے رہے ہیں۔

لوگوں نے دونوں پر تنقید کی—اسکرین شاٹ
لوگوں نے دونوں پر تنقید کی—اسکرین شاٹ

حرا اور مانی کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی ان کی تصویر کو شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے انہیں اپنی ذاتی زندگی اپنے تک محدود رکھنے کا درس بھی دیا۔

مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ’خود ساختہ‘ عوام پر مسلط ہونے والے اداکار بھی قرار دیا جب کہ کھچ افراد نے ان کے انداز پر ’توبہ توبہ‘ کا ورد کیا۔

مداحوں نے ان کے انداز کو مغربی انداز قرار دیا—اسکرین شاٹ
مداحوں نے ان کے انداز کو مغربی انداز قرار دیا—اسکرین شاٹ

کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو چھچھورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ دونوں اداکار دنیا کو اپنی ایسی تصاویر کیوں دکھا رہے ہیں؟

اسی طرح کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ نہ جانے پاکستانی اداکار کس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

بعض لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ

تاہم جہاں کئی لوگوں نے ان کی تصویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے ان کی تعریف بھی کی اور ان کے لیے دعا کی کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ تصویر سے قبل بھی حرا مانی نے شوہر کے ساتھ بیرون ملک کھچوائی گئی تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ خود انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں مگر ان پر انہیں کسی نے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔

حرا اور مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے بھی ہیں، دونوں کا شمار پاکستان کی معروف شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024