• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سشمیتا سین پاکستان آنے کے لیے پر امید

شائع June 26, 2021
اداکارہ 2004 میں بھی پاکستان آئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ 2004 میں بھی پاکستان آئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ چند سال سے بولی وڈ سے دور مگر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سابق حسینہ عالم 45 سالہ سشمیتا سین نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع ملے گا۔

سشمیتا سین کم از کم گزشتہ 6 سال سے کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دی، ان کی آخری ہندی فلم ’نو پرابلم‘ تھی، جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سشمیتا سین 2011 میں ’فالٹ‘ نامی فلم میں عارضی کردار میں دکھائی دیں جب کہ وہ آخری بار 2015 میں بنگالی زبان میں بننے والی فلم ’نرباک‘ میں دکھائی دی تھیں۔

فلموں سے دور رہنے کے باوجود سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاتا ہے جب کہ انہیں اشتہار، فلمی تقریبات اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف دیکھا جاتا ہے۔

سشمیتا سین اگرچہ ماضی میں بھی 2004 میں پاکستان آ چکی ہیں، تاہم اب انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان آ سکیں گی۔

ماضی میں سشمیتا سین بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ملائکا خان کے ہمراہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں تھیں، تب انہوں نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات؟

عدنان صدیقی نے 2014 میں سشمیتا سین کے ساتھ کراچی میں کھچوائی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک دہائی قبل 4 جون 2004 کو سشمیتا سین پاکستان آئی تھیں۔

حال ہی میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان آنے کی امید ظاہر کی—اسکرین شاٹ
حال ہی میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان آنے کی امید ظاہر کی—اسکرین شاٹ

تاہم اب دوبارہ انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ انہیں پاکستان آنے کا موقع ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین خود سے 15 سال کم عمر شخص سے شادی کرنے کو تیار

حال ہی میں سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان آنے کے سوال پر امید ظاہر کی کہ انہیں پڑوسی ملک کا دورہ رکنے کا موقع ملے گا۔

ایک پاکستانی مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے اور وہ آنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے مختصر ’انشاء اللہ کہا‘

مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی ویڈیو کے دوران ان کے ساتھ ان کی دونوں گود لی بٹیاں اور بوئے فرینڈ ماڈل و اداکار روہمن شال بھی دکھائی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں سشمیتا سین نے کہا کہ انہیں ان کے مداحوں کے خوبصورت پیغامات توانائی اور طاقت بخشتے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کرتے ہیں۔

سشمیتا سین سے جہاں پاکستانی مداحوں نے سوالات کیے، وہیں ان سے بنگلادیشی مداحوں نے بھی سوالات کیے اور انہوں نے بنگالی مداحوں کی فرمائش پر بنگالی زبان کا گیت بھی گنگنایا۔

اداکارہ تقریبا ایک دہائی سے ہندی فلموں میں دکھائی نہیں دیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ تقریبا ایک دہائی سے ہندی فلموں میں دکھائی نہیں دیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سیشن کے دوران جب ایک مداح نے انہیں شادی کی پیش کرتے ہوئے ان کی رضامندی سے متعلو پوچھا تو ان سے پہلے ہی ان کے بوائے فرینڈ نے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین نے کم عمر اداکار سے شادی پر خاموشی توڑ دی

ویڈیو میں جب ان کی بیٹی نے مداح کا سوال پڑھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں؟ تو سشمیتا سین سے قبل ان کے بوائے فرینڈ نے انکار میں جواب دیا جس پر اداکارہ کی چھوٹی بیٹی نے اعتراض کیا اور کہا کہ وہ سوال ان کی والدہ سے کیا گیا ہے، لہٰذا جواب بھی وہی دیں گی۔

تاہم سشمیتا سین نے جواب نہیں دیا اور دلیل دی کہ ان سے قبل ان کے بوائے فرینڈ نے انکار میں جواب دے دیا۔

خیال رہے کہ 45 سالہ سشمیتا سین کے 29 سالہ ماڈل روہمن شال سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں اور دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

گزشتہ دو سال سے ان کے درمیان جلد شادی کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں جن پر اداکارہ نے نومبر 2018 میں کہا تھا کہ اگرچہ ان کے روہمن شال سے رومانوی تعلقات ہیں مگر فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تب سے دونوں ایک ساتھ ہی رہ رہے ہیں مگر تاحال دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی یا شادی نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024