• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاک-انگلینڈ سیریز ٹی وی پر دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا، فواد چوہدری

شائع June 25, 2021
—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب انعقاد پر اسٹار کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاک-انگلینڈ کرکٹ سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'ملتان سلطانز کو نیا چمپئین بننے پر بہت مبارک، رضوان، بابر اعظم اور پاکستانی ہیروز کے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا'۔

مزید پڑھیں: پاک-انگلینڈ سیریز: نشریات کیلئے پی ٹی وی، بھارتی کمپنی کے معاہدے کی تجویز مسترد

انہوں نے کہا کہ 'اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے'۔

یاد رہے کہ 8 جون کو کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی وی کی درخواست پر کابینہ نے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے آئندہ ماہ شروع ہونے والی پاکستان-انگلینڈ کرکٹ سیریز ملک میں نہیں دکھا پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے ایک بھارتی کمپنی کے ساتھ شراکت کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی، جس سے پی ٹی وی 8 جولائی 2021 سے شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کو نشر کرسکتا تاہم کابینہ کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ شراکت نہیں کرسکتا ہے اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات 5 اگست 2019 کو تبدیل کی گئی مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کے فیصلے کو واپس کرنے سے مشروط ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان، میچ سیریز کے نشریاتی حقوق کے حصول کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جنوبی ایشیا میں کرکٹ نشر کرنے کے حقوق بھارتی کمپنیوں کے پاس ہے اور اس کے حل کے لیے ہم کوئی اور راستہ دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، اعظم خان جگہ بنانے میں کامیاب

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'کرکٹ دیکھنا ضروری ہے اور اس کے لیے پوری منصوبہ بندی کی کوشش کریں گے، اگر اس کا ہمیں کوئی متبادل نہیں مل سکا تو پی ٹی وی کو پی سی بی کو بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا'۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 8 سے 20 جولائی تک انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی انٹرنیشنل ٹی20 میچ کھیلے گی جس کے بعد گرین شرٹس ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے جہاں وہ پانچ ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

پی سی بی نے دونوں دوروں کے لیے الگ الگ ٹیموں کا بھی اعلان کردیا ہے، جس میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024