• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حنا الطاف اور آغا علی نے انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کردیا

شائع June 25, 2021
دونوں آج کل ایک ساتھ ٹی وی شو کی مبزبانی کرتے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ
دونوں آج کل ایک ساتھ ٹی وی شو کی مبزبانی کرتے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر تمام افراد کو ان فالو کردیا۔

دونوں میاں و بیوی انسٹاگرام پر متحرک رہتے ہیں اور زندگی کے اہم لمحات اور اپنی مصروفیات کے حوالے سے پوسٹس بھی کرتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر حنا الطاف کے 60 لاکھ جب کہ ان کے شوہر آغا علی کے 10 لاکھ فالوورز ہیں اور دونوں نے متعدد شوبز شخصیات، قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو فالو کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

تاہم اچانک دونوں نے 24 جون کو تمام افراد کو ان فالو کردیا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے کو بھی ان فالو کردیا۔

24 جون کو انسٹاگرام پر ان کی جانب سے فالو کیے جانے والے افراد کی فہرست میں کسی بھی شخص کا نام نظر نہیں آ رہا تھا، یہاں تک دونوں میاں و بیوی کی فالوونگ لسٹ میں ان کا ایک دوسرے کا نام بھی نہیں آ رہا تھا۔

حنا الطاف کے 60 لاکھ فالوورز ہیں—اسکرین شاٹ
حنا الطاف کے 60 لاکھ فالوورز ہیں—اسکرین شاٹ

اس سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کر رکھا تھا جب کہ قریبی شوبز و فیشن شخصیات میڈیا اور سیاست سے وابستہ چند افراد کو بھی انہوں نے فالو کر رکھا تھا۔

دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سمیت دیگر افراد کو ان فالو کرنے کا سبب نہیں بتایا۔

آغا علی کے 10 لاکھ فالوورز ہیں—اسکرین شاٹ
آغا علی کے 10 لاکھ فالوورز ہیں—اسکرین شاٹ

دونوں اس وقت آج ٹی وی پر ’دی کپل شو‘ کی میزبانی کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس میں شوبز، اسپورٹس اور سیاست کی مقبول شادی شدہ جوڑیوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

دونوں نے گزشتہ برس مئی میں شادی کی تھی، جس کے بعد پہلی مرتبہ دونوں مذکورہ شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024