• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز

شائع June 24, 2021
سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکار شدید علیل ہیں —فائل فوٹو : فیس بک
سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکار شدید علیل ہیں —فائل فوٹو : فیس بک

پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کے اہلخانہ نے ان کی صحتیابی کی اپیل کی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر اداکار انور اقبال کی تصویر گردش کررہی ہے جن میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکار شدید علیل ہیں اور ان کے اہلخانہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ میں ان کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انور اقبال کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انور اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

خیال رہے کہ انور اقبال نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

انہوں نے اپنی اداکاری سے ڈراما انڈسٹری میں نام کیا جبکہ ڈراما سیریل 'شمع' نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ماضی میں لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل اور فنکاروں کی جانب سے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکاری کے علاوہ انور اقبال ایک استاد بھی رہے وہ ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024