• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'کرش' کو 15 سال مکمل ہونے پر ریتھک روشن کا 'کرش 4' بنانے کا اعلان

شائع June 24, 2021
ریتھک روشن نے فلم میں روہت، کرشنا اور کرش کے 3 کردار ادا کیے تھے —فائل فوٹو: پوسٹر
ریتھک روشن نے فلم میں روہت، کرشنا اور کرش کے 3 کردار ادا کیے تھے —فائل فوٹو: پوسٹر

بولی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم 'کرش' کی ریلیز کو 15 سال مکمل ہونے پر سپر اسٹار ریتھک روشن نے اپنی سیریز کی چوتھی فلم 'کرش 4' بنانے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ریتھک روشن کے والد اور فلم ساز راکیش روشن کی فلم 'کوئی۔۔۔مل گیا' 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد 2006 میں 'کرش' اور پھر 2013 میں 'کرش 3' ریلیز ہوئی تھی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب 'کرش' کی ریلیز کو 15 برس مکمل ہونے پر ریتھک روشن نے اس فلم کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: کرش تھری کا ریکارڈ بزنس

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ریتھک روشن نے لکھا کہ'ماضی گزر گیا، دیکھتے ہیں مستقبل کیا لاتا ہے'۔

ریتھک روشن نے پوسٹ کے کیپشن میں 'کرش کے 15 سال' اور 'کرش 4' کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں 13 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں بولی وڈ اداکار اپنے سپرہیرو اوتار کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرش 4‘ میں پریانکا کا ایک مرتبہ پھر مرکزی کردار

خیال رہے کہ 'کرش' فلم میں اس سے قبل ریلیز کی جانے والی 'کوئی۔۔۔مل گیا' کے ہیرو روہت کے بیٹے کرشنا کی کہانی بیان کی گئی جسے وراثت میں اپنے والد سے سپرہیرو کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے اور وہ ماسک پہن کر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

ریتھک روشن نے فلم میں روہت، کرشنا اور کرش کے 3 کردار ادا کیے تھے۔

اس فلم میں پریانکا چوپڑا جونس، نصیرالدین شاہ اور ریکھا نے بھی اداکاری کی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 میں راکیش روشن نے اعلان کیا تھا کہ کرش فرنچائز کی چوتھی فلم کرسمس 2020 پر ریلیز ہوگی تاہم کچھ وجوہات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

—فائل فوٹو: پوسٹر
—فائل فوٹو: پوسٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024