• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

زاویار نعمان، ماورا حسین کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

شائع June 24, 2021
نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے نے  اسکرپٹ کی تصاویر پر مشتمل ایک اسٹوری شیئر کی تھی
—فوٹوز: انسٹاگرام
نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے نے اسکرپٹ کی تصاویر پر مشتمل ایک اسٹوری شیئر کی تھی —فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نعمان، اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان کے ساتھ ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فیشن شو میں ماڈلنگ کی تھی۔

برائیڈل کوچیور ویک میں نعمان اعجاز اور زاویار نعمان کی ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

جس کے بعد سے ہی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ جلد ہی زاویار نعمان اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اور اب چند روز قبل زاویار نعمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکرپٹ کی تصاویر پر مشتمل ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس سے صاف ظاہر تھا کہ وہ اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری جانب دو روز قبل ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ شاید وہ شادی کرنے جارہی ہیں۔

بعدازاں انہوں نے اسی ڈرامے کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مایوں کا جوڑا پہنے ہوئے نظر آئیں تھیں اور ساتھ میں انہوں نے 'قصہ مہربانو' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں مگر کچھ سوشل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نعمان اس ڈرامے سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

ڈراما 'قصہ مہربانو کا' میں ماورا حسین، زاویار نعمان اور احسن خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

علاوہ ازیں 'قصہ مہربانو کا' کی کاسٹ میں محمد احمد اور مشعال خان بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024