• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

کووڈ سے ہلاک ہونے والے مریضوں میں دماغی ورم کی دریافت

شائع June 24, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

طبی ماہرین نے کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کے دماغ میں ورم اور تنزلی کی علامات کو دریافت کیا ہے جن کا مشاہدہ ایسے افراد میں ہوتا ہے جو الزائمر اور پارکنسن امراض کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں۔

یہ دریافت امریکا کے اسٹینفورڈ اسکول آف میڈیسین اور جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹٰ کی مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی۔

اس دریافت سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ آخر کووڈ کے متعدد مریضوں کو دماغی و اعصابی مسائل کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔

یہ مسائل کووڈ 19 کی سنگین شدت کا سامنا کرنے والے مریضوں میں زیادہ عام ہوتے ہیں اور علامات کا تسلسل بیماری کو شکست دینے کے کئی ماہ تک برقرار رہتا ہے، جس کے لیے لانگ کووڈ کی اصطلاح بھی استعمال ہوتی ہے۔

اسٹینفورڈ کے پروفیسر ٹونی وائز کورے نے بتایا کہ کووڈ 19 کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے ایک تہائی مریضوں کی جانب سے سوچنے میں مشکلات، بھولنا، توجہ مرکوز کرنے اور ڈپریشن جیسی علامات کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔

محققین نے کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے 8 افراد کے دماغی ٹشوز کا موازنہ 14 افراد سے کیا گیا جو دیگر وجوہات نتیجے میں دنیا سے چل بسے تھے۔

محققین دماغی ٹشوز میں کورونا وائرس کے آثار دریاافت نہیں کرسکے، تاہم انہوں نے کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کے دماغ میں ورم کا باعث بننے والی مالیکیولر مارکرز دریافت کیا، حالانکہ ان مریضوں نے کسی قسم کی ذہنی و دماغی تنزلی کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔

خون اور دماغ کے درمیان موجود رکاوٹ ایسے خلیات کا مرکز ہوتی ہے جو مضبوطی سے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔

پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ یہ رکاوٹ دماغ سے باہر موجود مخصوص خلیات اور مالیکیولز کو ہی دماغ مٰں داخل ہونے کی اجات دیتی ہے۔

مگر محققین کے اس گروپ اور دیگر ماہرین نے سابقہ تحقیقی کام میں ثابت کیا تھا کہ دماغ سے باہر موجود کچھ عناصر اس رکاوٹ کو سگنل بھیج کر ورم کے ردعمل کو دماغ کو متحرک کرتے ہیں۔

تحقیق میں کووڈ 19 کے مریضوں کے دماغ میں سیکڑوں جینز کی سطح کے تحرک کو دریافت کیا گیا جبکہ کنٹرول گروپ میں ایسا نہیں تھا۔

محققین نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر جینز ورم سے منسلک ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے دماغ کے فیصلہ سازی، یادداشت اور منطق کے لیے اہم حصے میں بھی نیورونز میں مسائل کی علامات کو دیکھا۔

یہ نیورونز عموماً 2 اقسام کے ہوتے ہیں جو پیچیدہ سرکٹس کو تشکیل دے کر دماغی افعال کو ممکن بناتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کے مریضوں میں مالیکیولر تبدیلیاں آتی ہیں جو ان نیورونزز کے سنگلنگ نظام کو دبا دیتی ہے۔

اس عدم توازن سے دماغی مسائل اور تنزلی جیسے عوارض کو الزائمر اور پارکنسن امراض میں دیکھا گیا ہے اور اب کووڈ کے مریضوں میں اسے دریافت کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ وائرل انفیکشن سے جسم بھر میں ورم کا ردعمل متحرک ہوتا ہے جو دماغ اور خون کے درمیان رکاوٹ سے گزر کر دماغی ورم اور مسائل کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا متعدد کووڈ مریضوں کے ساتھ ہوتا ہوگا بالخصوص وہ افراد جو ذہنی و دماغی مسائل کا سامنا کرتے ہیں یا ہسپتال میں زیرعلاج ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیچر میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024