• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ کی پہلی سے زیادہ طاقتور اسمارٹ واچ گلیکسی ایکٹیو 4

شائع June 23, 2021
— فوٹو بشکریہ آن لیکس
— فوٹو بشکریہ آن لیکس

سام سنگ کی نئے ویئر او ایس سے لیس پہلی اسمارٹ واچ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایک ویب سائٹ نے گلیکسی واچ ایکٹیو 4 کی جھلک کو جاری کیا ہے۔

سام سنگ کی نئی فٹنس ویئرایبل ڈیوائس پہلی اسمارٹ واچ ہے جس میں نیا ویئر او ایس دیا جارہا ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ ایکٹیو 2 (ایکٹیو 3 کی جگہ براہ راست 4 کو پیش کیا جارہا ہے) سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، مگر بیزل کو بہت کم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکٹیو 4 میں نیا 5 نانومیٹر پراسیسر دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ کارکردگی یا بیٹری لائف کو اس سے کیا فائدہ ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے نئے ویئر او ایس کے ساتھ گلیکسی واچ ایکٹیو 4 کو ورچوئل موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 28 جون کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ صارفین کو یہ اسمارٹ واچ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گی۔

اگر یہ لیک درست ہے تو سافٹ ویئر کے لحاظ سے سام سنگ کے حقیقی پیشرفت کی ہے۔

سام سنگ اور گوگل نے اس آپریٹنگ سسٹم میں تازہ انٹرفیس، بہتر کارکردگی اور پہلے سے طاقتور ہیلتھ فیچرز دیئے گئے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس میں زیادہ بہتر ایپ ایکوسسٹم موجود ہوگا جو گوگل اور سام سنگ کے اشتراک پر مبنی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024