• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہم خوش قسمت ہیں کہ گھریلو کام کیلئے خواتین ملازم دستیاب ہیں، حرا مانی

شائع June 23, 2021
اداکارہ کے مطابق پاکستان میں ہر کام کے لیے لوگ دستیاب ہوتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق پاکستان میں ہر کام کے لیے لوگ دستیاب ہوتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حرا مانی چھٹیاں گزارنے ملک سے باہر گئیں تو انہیں وہاں جاکر احساس ہوا کہ وہ پاکستان جیسے کتنے بہترین ملک میں رہتی ہیں، جہاں گیس اسٹیشن اور پیٹرول پمپ پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ملازمین دستیاب ہوتے ہیں۔

حرا مانی نے چھٹیاں گزارنے کے دوران بیرون ملک سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ گاڑی میں پیٹرول خود بھرتی دکھائی دیں۔

اگرچہ اداکارہ نے بیرون ملک کا نام نہیں لکھا لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو سے اندزہ ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ حرا مانی نے ڈکیتوں کا سامنا کیسے کیا؟

اداکارہ نے امریکا میں سیر کے دوران لی گئیں متعدد تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پاکستان میں پُر آسائش زندگی پر خدا کا شکر ادا کرتی دکھائی دیں۔

مختصر ویڈیو میں حرا مانی کو پیٹرول پمپ پر گاڑی میں پیٹرول خود ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسی ویڈیو میں وہ بولتی سنائی دیتی ہیں کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہیں، جہاں گیس اسٹیشن پر کام کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں انہوں نے بیرون ملک کی خواتین کی تعریف کی اور کہا کہ وہاں سارا کام خواتین خود ہی کرتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں حرا مانی نے بتایا کہ ہم پاکستانی لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ملک میں گھریلو کام کے لیے تسنیم اور نظیرہ جیسی خواتین دستیاب ہیں اور وہ ایک آواز پر ہی آجاتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘۔

انسٹاگرام پر حرا مانی نے بیرون ملک سیر کے دوران بچوں کے ساتھ لی گئیں تصاویر بھی شیئر کیں جب کہ انہوں نے اپنی منفرد انداز میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024