• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوٹیوبر زید علی اور یمنیٰ نے پیدائش سے قبل بچے کی جنس کا اعلان کردیا

شائع June 23, 2021
دونوں نے جنوری میں تصدیق کی تھی کہ وہ والدین بننے والے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جنوری میں تصدیق کی تھی کہ وہ والدین بننے والے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یوٹیوبر یمنیٰ زید نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے چند ہفتے قبل ہی اس کی جنس کا اعلان کردیا۔

زید علی اور یمنیٰ زید نے رواں برس جنوری میں تصدیق کی تھی کہ دونوں کے ہاں پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔

کینیڈا میں مقیم یوٹیوبر اسٹارز نے 2017 میں خاندان کی مرضی سے پسند کی شادی کی تھی۔

یمنیٰ زید بھی پہلے سے ہی ولاگز کرتی تھیں لیکن شادی کے بعد دونوں نے مل کر بھی کئی ویڈیوز بنائیں۔

دونوں اگرچہ زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارتے ہیں لیکن وہ پاکستان بھی آتے رہتے ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی ویڈیوز بہت پسند کی جاتی ہیں۔

دونوں نے بچے کی جنس کا اعلان کرنے کے حوالے سے کچھ دن قبل ہی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ وہ ایک پارٹی منعقد کرنے جا رہے ہیں، جس میں وہ بچے کی جنس کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار زید علی جلد والد بننے والے ہیں

یوٹیوبر زید علی نے 22 جون کو اپنے یوٹیوب چینل پر بچے کی جنس کی پارٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وہاں بچے کی جنس کا اعلان کیا۔

پارٹی میں یوٹیوبر کے والدین سمیت ان کے انتہائی قریبی دوست بھی شریک ہوئے جب کہ یوٹیوبر کے والدین نے بتایا کہ جب وہ جوان تھے تب بچوں کی جنس سے متعلق ایسی پارٹیاں منعقد نہیں کی جاتی تھیں۔

ٰیوٹیوبر کے والد کے مطابق اگرچہ ماضی میں میڈیکل سائنس نے اتنی ترقی نہیں کی تھی کہ بچے کی جنس کی تصدیق کی جا سکے، بعد ازاں الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے جنس معلوم ہوجاتی تھی مگر بچے کی جنس کا اعلان نہیں کیا جاتا تھا۔

یوٹیوبرز کے بچے کی جنس کی پارٹی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا، جس میں سے ایک ٹیم کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی ہو جب کہ دوسری ٹیم بیٹے کی خواہش مند تھی۔

ویڈیو کے آخر میں یوٹیوبرز نے بچے کی جنس کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر اظہار تشکر کیا کہ ان کے ہاں پہلا بیٹا ہوگا۔

بچے کی جنس کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد یمنیٰ زید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ بیٹا یا بیٹی سب خدا کی مرضی ہیں، بس جو بھی بچہ ہو صحت مند ہو۔

یوٹیوبرز کی جانب سے بچے کی جنس کا اعلان کرنے کے بعد کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

ویڈیو میں زید علی نے بتایا کہ جلد ہی ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی مگر انہوں نے مقررہ وقت نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024