• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

شائع June 22, 2021
پی 50 — فوٹو بشکریہ ہواوے
پی 50 — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کے پی 50 سیریز کے نئے فلیگ شپ فونز کے بارے میں پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ مئی میں متعارف ہوں گے، پھر جون کی رپورٹس سامنے آئیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

مگر اب ایک نئی لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ پی 50 سیریز کے فونز 29 جولائی کو پیش کیے جائیں گے۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ایک لیک میں بتایا گیا کہ پی 50، پی 5 پرو اور پی 50 پرو پلس کو جولائی کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا۔

چین کی ہی ایک اور لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ وبا کے نتیجے میں سپلائی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث پی 50 کا صرف 4 جی ورژن متعارف کرایا جائے گا جس میں کیرین 9000 پراسیسر موجود ہوگا، اس طرح قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی۔

تاہم پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس دونوں ماڈلز کے 5 جی ورژنز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک اور افواہ میں بتایا گیا کہ اس سیریز میں ایک نیا 1/1.18 انچ سنسر الٹرا وائیڈ کیمرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ کسی بھی فون میں اب تک کا سب سے بڑا سنسر ہے اور کسی بھی فون میں الٹراوائیڈ کیمرے کا سب سے بڑا سنسر بھی ہوگا۔

افواہوں کے مطابق پی 50 پرو اور 50 پرو پلس فونز کا مین کیمرا ایک انچ سونی آئی میکس 800 سنسر سے لیس ہوگا جو کہ اب تک کا سب سے بڑا فون سنسر بھی ہوگا۔

اس سیریز کے فونز میں سے پی 50 میں معمولی خم والا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس میں واٹر فال خم ایجز دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ہواوے نے جون کے آغاز میں پی 50 سیریز کے فون کی پہلی جھلک جاری کی تھی۔

اس جھلک میں 4 کیمرا لینس واضح ہیں جن کے ساتھ 2 فلیشز موجود ہیں۔

کمپنی نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ یہ نیا فون موبائل فوٹوگرافی کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔

ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024