• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹک ٹاکرز اور اداکار مختلف چیزیں ہیں، انہیں ملانے سے نقصان ہو رہا ہے، متھیرا

شائع June 22, 2021
لوگ دوسروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا بند کریں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
لوگ دوسروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا بند کریں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، میزبان و اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں سوشل میڈیا اسٹارز اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں رہا، جس وجہ سے شوبز انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں اس کے مزید نقصانات سامنے آئیں گے۔

ٹی وی ون کے ’دی مزیدار شو‘ میں باتیں کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں سمیت عام افراد کو بھی ثقافت، انڈسٹری اور مذہب میں فرق کو سمجھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو اس وقت ہی ترقی کرے گی یا آگے بڑھے گی، جب اسے انڈسٹری کے طور پر دیکھا جائے گا۔

اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو آگے لے جانے کے لیے ثقافت، مذہب اور انڈسٹری کو الگ الگ تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 2004 میں اچانک افریقی ملک زمبابوے سے یہاں آئیں اور اس وقت ان کی پاکستان میں زیادہ لوگوں سے دعا سلام نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں، متھیرا کا تنقید کرنے والوں کو جواب

متھیرا کا کہنا تھا کہ اس وقت تک انہیں صرف یوگا آتا تھا اور وہ ایک دن سمندر کنارے زمبابوے میں پہنے جانے والے لباس میں ہی یوگا کرنے گئیں تو لوگ انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے اور وہ وائرل ہوگئیں۔

اداکاری یا میزبانی میں سے انہوں نے میزبانی کو منتخب کیا اور ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ساز سنگیتا نے کام کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے ان کے ساتھ کام سے معذرت کرلی۔

اداکاری سے زیادہ میزبانی کو ترجیح دیتی ہوں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکاری سے زیادہ میزبانی کو ترجیح دیتی ہوں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ آج کل شوبز میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی اداکار سمجھا جاتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے دلیل دی کہ انفلوئسرز و ٹک ٹاکرز کی ایک لائن ہونی چاہیے اور اداکاروں کو ان سے الگ سمجھا جانا چاہیے، کیوں کہ دونوں کو مکس کرنے سے اس وقت شوبز انڈسٹری کا نقصان ہو رہا ہے۔

متھیرا نے کہا کہ ابھی ٹک ٹاکر اور اداکاروں کو ایک ہی چیز سمجھنے سے اتنا زیادہ نقصان نہیں ہو رہا لیکن آنے والے وقت میں اس کے مزید نقصانات سامنے آئیں گے، اس لیے ان دونوں کے درمیان لائن ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مرد و خواتین میں برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے، متھیرا

متھیرا نے پروگرام کے اختتام میں لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو ٹرول کرنا بند کریں۔

متھیرا نے دلیل دی کہ بہت سارے لوگ اپنی ذات اور جسم سے بھی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں اور اوپر سے لوگ انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہوجاتے ہیں۔

متھیرا نے کورونا وائرس پر بھی بات کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور یہ وبا کو جھوٹ نہ سمجھیں۔

انڈسٹری، ثقافت اور مذہب بھی الگ الگ چیزیں ہیں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انڈسٹری، ثقافت اور مذہب بھی الگ الگ چیزیں ہیں، متھیرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024