• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں وصول کرے گا

شائع June 22, 2021
فائزر اور بائیو ٹیک نے رواں سال کے آخر تک عالمی سطح پر ویکسین کی 3 ارب سے زیادہ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف بنایا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
فائزر اور بائیو ٹیک نے رواں سال کے آخر تک عالمی سطح پر ویکسین کی 3 ارب سے زیادہ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف بنایا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان، فائزر کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں وصول کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں 57 ممالک کے 600 سے زائد سفارت کاروں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی وہ 10 اقسام جو عالمی ادارہ صحت کی توجہ کا مرکز ہیں

جاری کردہ بیان کے مطابق فائزر پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مابین فائزر بائیو ٹیک (بی این ٹی 162 بی 2) کی ایک کروڑ 30 لاکھ ویکسین فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جس کی فراہمی کا منصوبہ 2021 کے دوران کا ہے۔

فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر سید محمد وجیہہ الدین نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور عوام کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین لانے کے مشترکہ مقصد پر گامزن ہونے پر فخر ہے۔

بائیو ٹیک میں چیف بزنس اور چیف کمرشل افسر شان میرٹ نے بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے ویکسین تیار کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فائزر اور بائیو ٹیک نے رواں سال کے آخر تک عالمی سطح پر ویکسین کی 3 ارب سے زیادہ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے پہلی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 اموات اور 907 نئے کیسز کی اطلاع دی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 20 ہوگئی ہے۔

ملک بھر کے 2 ہزار 497 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ 283 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق این آئی ایچ میں اقوام متحدہ کے ایجنسیز کے 630 سفارت کاروں اور ملازمین کو ویکسین کی خوارکیں دی گئیں۔

این آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قوانین کے مطابق صرف پاکستانی شہری مفت ویکسین کے حقدار تھے لیکن گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے ایجنسیوں کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 57 ممالک کے 630 سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کے لیے این آئی ایچ میں ایک ویکسینیشن سینٹر قائم کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ سفارتکاروں کو دستیاب ویکسین میں سے منتخب کرنے کا موقع دیا تو بیشتر چینی ویکسینوں کا انتخاب کیا۔

مزیدپڑھیں: موڈرینا کورونا ویکسین 3 ماہ تک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی، تحقیق

انہوں نے بتایا کہ کچھ سفارت کار آسٹرازینیکا ویکسین لگوانا چاہتے تھے جبکہ بعض نے فائزر کا مطالبہ بھی کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ امریکی ویکسین صرف امیونو سے متاثرہ افراد کو دی جا سکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے این آئی ایچ کا دورہ کیا اور ویکسین سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی موجود تھے۔

ایک اور پیشرفت میں وزارت قومی صحت کی خدمات کو یو ایس ایڈ پاکستان کے توسط سے امریکی حکومت کے تحت عطیہ کردہ ہنگامی طبی آلات کی دوسری کھیپ موصول ہوئی ہے۔

کھیپ میں آئی سی یو، آپریشن تھیٹر کے لیے 600 جبکہ 13 ہزار 500 فرنٹ لائن ہیلتھ کویئر ورکز کے لیے ضروری سامان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024