• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ کی گلیکسی ایم سیریز کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف

شائع June 21, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

خیال رہے کہ گلیکسی ایم سیریز کو طاقتور بیٹری کی بدولت جانا جاتا ہے جس کے ساتھ مڈرینج فیچرز مناسب قیمت میں فراہم کیے جاتے ہیں۔

گلیکسی ایم 32 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کی اسکرین میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے جس میں برائٹنس کے لیے ایک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ایم 32 کے پاور بٹں کو فنگرپرنٹ اسکینر سے بھی لیس کیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

6000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ فون کا حصہ ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج پر یہ بیٹری پورے دن اور پوری رات آرام سے چل سکے گی۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے اس سیٹ اپ میں موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد جلد دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 200 ڈالرز جبکہ 6 جی بی ریم (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 230 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024