• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں

شائع June 21, 2021 اپ ڈیٹ June 22, 2021
تاحال صنم سعید اور محب مرزا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
تاحال صنم سعید اور محب مرزا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک شوبز شو کے میزبانوں کی جانب سے اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی سے متعلق بات کیے جانے کے بعد افواہیں ہیں کہ دونوں نے کچھ ہی عرصہ قبل شادی کرلی۔

دونوں ہی اداکار طلاق یافتہ ہیں جب کہ دونوں نے متعدد مرتبہ ایک ساتھ ڈراموں اور فلموں میں کام بھی کیا ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صنم سعید اداکار محب مرزا کی سابق اہلیہ سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کی بھی بہترین سہیلی رہی ہیں۔

تاہم اب آمنہ شیخ کی بہترین سہیلی اور ان کے سابق شوہر محب مرزا کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا اور شوبز نیوز ویب سائٹس پر چہ مگوئیاں ہیں۔

دونوں کی شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ گلیکسی لولی وڈ نامی شوبز یوٹیوب چینل کے ایک شو ’واٹس دی 411‘ کے میزبانوں نے ان سے متعلق بات کی۔

مذکورہ شو میں منال خان اور احسن محسن کی منگنی سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی گئی جب کہ پروگرام کے آخر میں میزبانوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محب مرزا اور صنم سعید کی شادی پر بات کی۔

پروگرام کی خاتون میزبان نے بتایا کہ ان سے فریا نامی ایک خاتون مداح نے پوچھا ہے کہ کیا محب مرزا اور صنم سعید کی شادی ہوگئی؟

جس پر دونوں میزبانوں نے قدرے سنجیدگی سے جواب دیا کہ اگرچہ اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی۔

پروگرام کے میزبانوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ویسے ہی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں اور اب محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی بھی اڑتی ہوئی خبر سامنے آئی ہے۔

مذکورہ شو میں صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی بات کیے جانے کے بعد بعض انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی مداحوں نے ان کی شادی سے متعلق کمنٹس کیے اور کہا کہ اگر ان دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے تو اب شادی کا اعلان کردینا چاہیے۔

ساتھ ہی کچھ خواتین مداحوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا کہ صنم سعید تو محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ کی بہترین سہیلی تھیں، پھر ایسا کیوں کیا؟

محب مرزا کی پہلی شادی آمنہ شیخ سے ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
محب مرزا کی پہلی شادی آمنہ شیخ سے ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شادی کی افواہیں پھیلنے کے بعد تاحال صنم سعید یا محب مرزا نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

محب مرزا سے قبل ان کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ نے بھی اگست 2020 میں طلاق کے چند ماہ بعد کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی۔

اس سے قبل آمنہ شیخ اور محب مرزا نے اکتوبر 2019 میں طلاق کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کے درمیان طلاق کی خبریں پہلے ہی آنا شروع ہوگئی تھیں۔

صنم سعید کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صنم سعید کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی اور ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی۔

اسی طرح صنم سعید نے بھی 2018 میں ثمینہ پیرزادہ کے یوٹیوب شو میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ 2015 میں شادی کے چند سال میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

صنم سعید نے 2015 میں خاندان کی مرضی سے محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر جلد ہی ان کی طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے 2018 میں اس کی تصدیق کی تھی۔

محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ نے طلاق کے چند ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ نے طلاق کے چند ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024