• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سارہ خان نے امید سے ہونے کی تصدیق کردی

شائع June 20, 2021
سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس جولائی میں منگنی اور پھر چند دن کے فرق سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گلوکار و اداکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں رواں برس اپریل سے جاری تھیں۔

اور اب مداحوں کے طویل انتظار کے بعد سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس میں اس خوشخبری کی تصدیق کردی۔

رواں برس اپریل میں فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ایسی مبہم ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کو بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل

تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کے منیجر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعدازاں فلک شبیر کی ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی گرافکس تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔

گزشتہ ماہ فلک شبیر نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق ایک مبہم پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ
گزشتہ ماہ فلک شبیر نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق ایک مبہم پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ

آل پاکستان ڈراما آفیشل پیج کے انسٹاگرام پر فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں سارہ علی خان کو ہلکا پھلکا کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں سارہ خان کو قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں اور کچھ صارفین نے ان پر حاملہ بیوی سے کام کرانے پر تنقید بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع؟

مداحوں کے انتظار کے بعد آخر کار اب سارہ خان اور فلک شبیر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'الحمداللہ ہمارے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔

دوسری جانب گلوکار نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں۔

جس کے بعد سے مداحوں کی جانب سے شوبز جوڑی کو مبارکباد دینے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے 'ثبات' میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما 'رقصِ بسمل' بھی نشر ہورہا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور جلد ہی ان کا نیا ڈراما 'لاپتا' بھی شروع ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024