• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'فادرز ڈے' پر شوبز شخصیات کے پیغامات

شائع June 20, 2021
ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں فادرز ڈے  منایا جاتا ہے— فوٹوز:انسٹاگرام
ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے— فوٹوز:انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں آج فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔

بیسویں صدی کے اوائل میں ماﺅں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن منانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

'فادرز ڈے' کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966 میں ملنا شروع ہوئی جب اس وقت کے امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فارد ڈے قرار دیا تھا۔

1970 کی دہائی سے ہر برس جون کے تیسرے اتوار کو دنیا کے اکثر ممالک میں فادرز ڈے منایا جاتا ہے۔

یوں تو جو جوش و خروش ماؤں کے عالمی دن پر دیکھنے میں آتا ہے وہ عموماً فادرز ڈے پر کم ہی نظر آتا ہے۔

لیکن اس سال فادرز ڈے منانے کے رجحان میں پہلے کے مقابلے میں اضافہ نظر آیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹس اور آن لائن آؤٹ لیٹس پر فادرز ڈے کے خصوصی تحائف کی آفرز میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

آج جہاں دیگر افراد فادرز ڈے کے موقع اپنے والد سے محبت کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی خدمت کرنے اور انہیں وقت دینے کا عزم کررہے ہیں، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی کچھ خصوصی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاپا میں آپ کو یاد کررہا ہوں'۔

اداکار جنید خان نے اپنے بچوں اور والد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ 'میرے والد کی موجودگی میری سب سے بڑی طاقت ہے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور جب میں اس پر عمل کرتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'زندگی سے متعلق اتنا کچھ سکھانے کے لیے شکریہ ابو، میں اُمید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو بھی ویسے ہی محبت دے سکوں جو مجھے ملی'۔

محب مرزا نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی میسا کا نام لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکار سلیم شیخ نے اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ فادرز ڈے منانے کی تصاویر شیئر کیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'تو مسکرا جہاں بھی ہے تو مسکرا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'پاپا آپ نے میرے دل میں ایک خلا چھوڑ دیا ہے جو اس وقت تک نہیں بھر سکتا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے، والد کا دن مبارک'۔

اعجاز اسلم نے اپنے والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔

اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'لیجنڈ، ٹریولر، کھیلوں کے شوقین، فیشن آئیکون، ریڈر کو فادرز ڈے مبارک، آپ کا وقت، سخاوت، دانشمندی، علم اور بچوں کے ساتھ صبر و تحمل کا حق ادا ہوا ہے، آپ کے بچے ہیروز ہیں میں ہمیشہ آپ سے محبت کروں گا، ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ ڈیڈ'۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے مرحوم والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک عظیم والد، آرٹ اور ڈیزائن محمد ظفراللہ نے مجھے یہ سبق دیا تھا کہ'کوئی کچھ بھی کہتا ہے اس سے کبھی بھی متنفر نہ ہوں، ہر چیز ختم ہوجائے گی، صرف فن باقی رہے گا، بس اپنا کام کرتے رہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024