• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زارا نور عباس کے بھائی نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

شائع June 20, 2021
'راہی' گانے کو   اسد صدیقی کے پروڈکشن ہاؤس 'دی رائز ' کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے —اسکرین شاٹ
'راہی' گانے کو اسد صدیقی کے پروڈکشن ہاؤس 'دی رائز ' کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے —اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کے چھوٹے بھائی اور اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس نے 'راہی' گانے سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

احمد عباس کا ڈیبیو گانا اسد صدیقی اور زارانور عباس کے پروڈکشن ہاؤس 'دی رائز' کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

'راہی' کے بول تہذیب ہافی نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ہدایات زنیر ڈار نے دی ہیں۔

احمد عباس کے اس گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

3 منٹ 7 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں علشبہ خان نامی آرٹسٹ کو متعارف کروایا گیا ہے اور اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے دی رائز کے نام سے ایک پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اسد صدیقی نے گانے کی ریلیز کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ذریعے کیا۔

اپنی پوسٹ میں اسد صدیقی نے لکھا کہ ہمارے پروڈکشن ہاؤس 'دی رائز' کی پہلی میوزک ویڈیو کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ گانا بہت ہی باصلاحیت گلوکار احمد عباس گل نے گایا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں 'راہی' کو پسند کیے جانے پر احمد عباس نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024