• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کا ایک اور سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی ایف 42

شائع June 20, 2021
یہ گلیکسی اے 22 ہے اور ایف 42 کاا ڈیزائن بھی ایسا ہی ہوگا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
یہ گلیکسی اے 22 ہے اور ایف 42 کاا ڈیزائن بھی ایسا ہی ہوگا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے حال ہی میں اپنا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 22 متعارف کرایا تھا۔

مگر اب جنوبی کورین کمپنی اس سے بھی سستا فون گلیکسی ایف 42 فائیو جی کی شکل میں متعارف کرانے والی ہے۔

گلیکسی اے 42 فائیو جی مئی میں وائی فائی سرٹیفکیشن کے بعد رپورٹس میں آیا تھا اور اب اس کی بلیوٹوتھ سرٹیفکیشن ہوئی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ بہت جلد اسے پیش کردیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرٹیفکیشن سے عندیہ ملتا ہے کہ گلیکسی ایف 42 بنیادی طور پر اے 22 کا ری برانڈڈ ورژن ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سام سنگ کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے، ایف سیریز کے فونز عموماً اے سیریز کے ری برانڈڈ ماڈل ہوتے ہیں، بس قیمت کچھ کم ہوتی ہے۔

گلیکسی ایف 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا فل ایچ ڈ پلس آئی پی ایس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا۔

فون میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوگا جبکہ میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہوگا۔

یہ فون 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

اس میں بیٹری البتہ اے 22 سے زیادہ طاقتور ہوگی جو 6000 یا 7000 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے، اے 22 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، ایںڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم اور فنگرپرنٹ اسکینر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

قیمت کے بارے میں تو کچھ کہنا مشکل ہے مگر ایف سیریز کے فونز اے سیریز سے سستے ہوتے ہیں تو یہ گلیکسی اے 22 سے سستا ہی ہوگا۔

گلیکسی اے 22 جولائی سے مخصوص مارکیٹوں میں 230 یورو (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 250 یورو (لگ بھگ 47 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024