• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

'ترگت الپ' اور 'بامسی' کا پرفیوم کیلئے پاکستانی برانڈ سے اشتراک

دونوں ترک اداکاروں کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی —فائل فوٹوز: انسٹاگرام
دونوں ترک اداکاروں کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی —فائل فوٹوز: انسٹاگرام

گرشتہ برس ستمبر میں ترک ڈراما 'ارطغرل غازی' میں ترگت الپ اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بنے تھے۔

'ترگت الپ' کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر نے پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کیا تھا۔

اب دونوں اداکاروں نے جے ڈاٹ فریگرنس کے ساتھ اپنے نام سے منسوب پرفیومز متعارف کرانے کے لیے شراکت قائم کی ہے۔

جے ڈاٹ کے مارکیٹنگ ہیڈ احمد علی کے مطابق جے ڈاٹ نے دیریلیش ارطغرل میں اداکاری کرنے والے ترک ستاروں کے ان کے پرفیومز کی نئی سیریز کے لیے پارٹنرشپ قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

انہوں نے بتایا کہ دونوں ترک اداکاروں کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔

نورتن سونمیز اور جنگیز جوشقون جے ڈاٹ کی نئی فریگرنس سیریز کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

جے ڈاٹ نے جنگیز جوشقون کے لیے 'واریئر' اور نورتن سونمیز کے لیے 'ڈیفینڈر' کے نام سے پرفیومز متعارف کرائے ہیں۔

جنگیز جوشقون نے ان فریگرینسز کا ٹی وی سی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

'واریئر' پرفیوم کی قیمت ساڑھے 13 ہزار روپے جبکہ 'ڈیفینڈر' کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے ہے۔

ان سے قبل دیگر پاکستانی اداکار بھی مختلف پاکستانی برانڈز کے ساتھ ایمبیسڈر کے معاہدے کرچکے ہیں۔

اداکارہ اسرا بیلگیچ نے گزشتہ برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا جس کے بعد وہ موبائل کمپنی جاز اور کپڑوں کے برانڈ کھاڈی کی ایمبیسڈر بھی بنیں اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل ترانے کا حصہ بھی تھیں۔

علاوہ ازیں گلسم علی نے برانڈ ماریہ بی کے لیے ماڈلنگ کی جبکہ انگین التان دوزیتان نے بھی برانڈ ایمبیسڈر کے 2 معاہدے کیے جو اداکار نے بعدازاں مختلف وجوہات کی بنا پر ختم کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025