• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد

شائع June 19, 2021
عمران احمد خان پر 2008 میں پیش آنے والے واقعے میں جنسی زیادتی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
عمران احمد خان پر 2008 میں پیش آنے والے واقعے میں جنسی زیادتی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے البتہ انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی انگلینڈ کے ویک فیلڈ حلقے کی نمائندگی کرنے والے عمران احمد خان پر 2008 میں پیش آنے والے واقعے میں جنسی زیادتی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بورس جانسن کو ضمنی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا

اسپیشل کرائم کے سربراہ روزیری آئنسی نے کہا کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس نے اسٹیفورڈ شائر پولیس کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام متعلقہ افراد کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی جاری ہے اور انہیں شفاف ٹرائل کی سماعت کا حق حاصل ہے۔

2019 کے انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی سے اپنی پارلیمانی نشست ہتھیانے والے عمران احمد خان نے کہا کہ وہ 13 سال پہلے ہوئے واقعے کے حوالے سے عائد کیے گئے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ شدید پریشان کن ہے اور میں یقیناً اسے انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہوں، جو کام میں نے نہیں کیا، اس کے لیے الزام عائد کیا جانا انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں بے قصور ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024