• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کے امن کیلئے کوششوں کا اعتراف

شائع June 19, 2021
ملاقات میں سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا—فائل/فوٹو: آئی این پی، ٹوئٹر
ملاقات میں سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا—فائل/فوٹو: آئی این پی، ٹوئٹر

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ

ملاقات کے دوران کرسٹیان ٹرنر نے 'اعتراف کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں رہی ہیں'۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے 'دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا'۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت سمیت خطے کے سکیورٹی حالات اور کووڈ-19 کے خلاف کوششوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

'مستقبل کے خطرات کیلئے تیاری'

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج فوج کے آرٹیلری سینٹر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی اپنی آرٹیلری کو جدت بخشنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی جو مجموعی طور پر 'مستقبل کے کسی خطرے' کے لیے تیاری کا حصہ ہے۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قائم کرنے اور کارروائیوں میں ان کی مثالی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔

قبل ازیں آرمی چیف نے کمانڈر-فور کور لیفٹننٹ جنرل محمد عبدول کو آرٹیلری کور کا کمانڈٹ مقرر کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024