• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ

شائع June 17, 2021
زلزلے کا مرکز مینگورہ تھا—فائل/فوٹو: رائٹرز
زلزلے کا مرکز مینگورہ تھا—فائل/فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.4 تھی۔

نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی شام کو آنے والے زلزلے کی شدت 4.4 تھی۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے خدشات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ ان کی طرف بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز خیبر پختونخوا کے ضلع مینگورہ میں جنوب مشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ یہ بھارت میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے شہر مرغوب سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی شدت 5.9 اور گہرائی 91.6 کلومیٹر تھی۔

پاکستان میں اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اس سے قبل 16 اکتوبر 2020 کو بھی پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

16 جون 2020 کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں سطح زمین سے 112 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024