• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

نوکیا کے سی، جی اور ایکس سیریز کے 6 فونز پاکستان میں متعارف

شائع June 17, 2021
نوکیا کے نئے فونز — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا کے نئے فونز — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے 6 نئے اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کم قیمت سی سیریز کے 2 فونز نوکیا سی 10 اور سی 20، مڈرینج فونز نوکیا جی 10 اور نوکیا جی 20 کے ساتھ کمپنی کے سستے ترین 5 جی فونز نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20 سب سے پہلے اپریل 2021 میں متعارف کرائے گئے تھے۔

اب یہ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

نوکیا سی 10 اور سی 20

نوکیا سی 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا سی 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

اگر آپ کو نوکیا کے کلاسیک فیچر فون نئی شکل میں پسند نہیں مگر مکمل اینڈرائیڈ فونز بھی نہیں چاہتے تو سی سیریز ضرور پسند آئے گی۔

یہ دونوں فونز کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔

دونوں میں 6.52 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 720 پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے جبکہ ایک سے 2 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ دونوں فون کو 2 سال تک اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

نوکیا سی 10 میں یونی ایس او سی ایس سی 7331ای کواڈ کور جبکہ سی 20 میں یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے۔

سی 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
سی 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

یہ دونوں اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن فونز ہیں جن میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، جبکہ ہیڈفون جیک اور ایف ایم ریڈیو دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

سی 10 تھری جی جبکہ سی 20 فورجی فون ہے۔

دونوں فونز کے بیک اور فرنٹ پر 5، 5 میگا پکسل کیمرے موجود ہیں تاہم سی 20 کا کیمرا ایچ ڈی پراسیسنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سی 10 کی قیمت 13 ہزار 300 جبکہ سی 20 کی 15 ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔

نوکیا جی 10 اور جی 20

نوکیا جی 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا جی 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

یہ دونوں فونز بھی ایک دوسرے ملتے جلتے ہیں تاہم نوکیا جی 20 میں کیمرا پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں 5050 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو فل چارج ہونے پر 2 سے 3 دن تک آرام سے چل سکتی ہے۔

دونوں فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ میں 2 سال تک آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

جی 10 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

جی 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
جی 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

اسی طرح جی 20 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

دیگر فیچر میں ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو، ایل ٹی ای کیٹ اور بلیوٹوتھ 5.0 قابل ذکر ہیں جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اور گوگل اسسٹنٹ بٹن بھی دیئے گئے ہیں۔

جی 20 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

جی 10 میں بھی فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا موجود ہے مگر بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

اس سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

نوکیا جی 10 کی قیمت 21 ہزار 500 رکھی گئی ہے جبکہ جی 20 کو خریدنے کے لیے 28 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20

نوکیا ایکس 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا ایکس 20 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

یہ دونوں 5 جی فونز ہیں جن کے ساتھ 3 سال تک آپریٹنگ سسٹم اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ دونوں فونز بھی ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور بنیادی فرق کیمرا سیٹ اپ کا ہے۔

نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20 میں اسنیپ ڈراگون 480 فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ایکس 10 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ ایکس 20 میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایکس 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
ایکس 10، فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

دونوں میں 4470 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے اور کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فل چارج ہونے پر بیٹری لائف 2 دن کی ہوگی۔

دونوں فونز میں اسٹاک اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر، گوگل اسسٹنٹ بٹن، ڈوئل سم، وائی فائی 5، بلیوٹوتھ 5، ہیڈفون جیک اور ایف ایم ریڈیو دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

ایکس 10 کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس کے مقابلے میں ایکس 20 میں بھی بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ موجود ہے مگر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس سے ہٹ کر باقی تینوں کیمرے ایکس 10 جیسے ہی ہیں یعنی 5، 2 اور 2 میگا پکسل کیمرے، جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

دونوں فونز کے کیمرے زئیسز آپٹکس کے ہیں۔

نوکیا ایکس 20 مئی 62 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ایکس 10 کی قیمت 53 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024