• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ پہیلی آپ کو سر کھجانے پر مجبور کردے گی

شائع June 17, 2021
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

انٹرنیٹ پر موجود پہلیوں کو حل کرنا کافی پرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

اور گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کی دنیا میں سامنے آنے والا یہ نیا معمہ کچھ ایسا ہی ہے جو ذہن گھما دینے کے لیے کافی ہے۔

ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں 7 بالٹیاں پائپس سے منسلک ہیں اور سب سے اوپر ایک نلکے سے پانی بہہ رہا ہے۔

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہوگا؟

چھ کو لگتا ہے کہ یہ چاروں کپ ایک ہی وقت میں بھریں گے، جبکہ اکثریت کے خیال میں 2 یا 7 وہ بالٹیاں ہیں جنھیں سب سے پہلے بھرنا چاہئے۔

دیکھنے یا سننے میں تو یہ معمہ کچھ زیادہ مشکل نہیں لگتا مگر اس کا جواب ضرور آپ کا ذہن گھما دے گا۔

اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔

کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

خیال رہے کہ 4 کو جانے والے پائپ بند ہے، 5 کو جانے والا بھی پائپ بند ہے جبکہ 6 کی جانب جانے والا پائپ بھی بند ہے۔

2 کے مقابلے میں ایک نمبر سے 3 کی جانب جانے والا پائپ نیچے ہے تو اس کا جواب ہے کہ 33 نمبر بالٹی سب سے پہلے بھرے گی، کیونکہ اس سے نکلنے والے دونوں پائپس بند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024