• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

پاکستانی نژاد پروفیسر لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر

شائع June 16, 2021
32 سالہ لینا خان ایف ٹی سی کی تاریخ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں—فوٹو: اے پی
32 سالہ لینا خان ایف ٹی سی کی تاریخ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں—فوٹو: اے پی

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد پروفیسر اور بگ ٹیک کی متحرک ناقد لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کردیا۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے لینا خان کو ایسے وقت میں سربراہ مقرر کیا ہے جب ٹیکنالوجی کی صنعت کو کانگریس، ریگولیٹرز اور ریاستی اٹارنی جنرلز کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن(ایف ٹی سی) کی سربراہی کے لیے پاکستانی نژاد لیگل اسکالر لینا خان کے انتخاب کو ٹیک جائنٹس فیس بک، گوگل، ایمازون اور ایپل کے ایک سخت مؤقف کے عندیے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

وہ پانچ رکنی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا حصہ ہیں اور ان کی حمایت میں 69 اور مخالفت میں 28 ووٹ کے بعد سینیٹ کی جانب سے لینا خان کے تقرر کی تصدیق کی گئی جس کے چند گھنٹے بعد بعد انہوں نے ایف ٹی سی کی سربراہ کے عہدے کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی، یو ایس ایجنسی برائے اسمال بزنس کے نائب سربراہ نامزد

نیویارک ٹائمز کے مطابق لینا خان لندن میں ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور جب وہ 11 برس کی ہوئیں تو ان کے والدین امریکا ہجرت کرگئے تھے۔

لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف لا میں ایک پروفیسر ہیں اور ییل لا اسکول کی طالبہ کی حیثیت سے انہوں نے 'ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس ' کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ لکھا تھا جسے بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔

انہوں نے کنزیومر پرائسز پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری کے اثرات کے تناظر میں اجارہ داریوں کو کنٹرول کرنے کے قوانین (اینٹی ٹرسٹ لا) کو ایک نئے انداز سے دیکھنے کی بنیاد رکھنے میں مدد دی۔

سال 2019 اور 2020 میں امریکی کانگریس کی ہاؤس جوڈیشل کمیٹی کی وکیل کی حیثیت سے انہوں نے مارکیٹ میں دیوہیکل ٹیکنالوجی کمپینوں کی طاقت سے متعلق دو طرفہ تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

32 سالہ لینا خان ایف ٹی سی کی تاریخ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں جو عام طور پر انڈسٹری میں مقابلے اور صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پرائیویسی پر بھی پالیسی سازی کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد علی زیدی، امریکی صدر جو بائیڈن کی ماحولیاتی ٹیم میں شامل

سینیٹر الزبتھ وارن نے ایک بیان میں کہا کہ لینا کے پاس اس کردار کے لیے وسیع علم اور مہارت ہے اور وہ صارفین کے لیے ایک نڈر چیمپئن بنیں گی۔

لینا خان، ایف ٹی سی کمشنر روہت چوپڑا کی قانونی مشیر بھی تھیں اور ماضی میں اوپن مارکیٹس انسٹیٹیوٹ میں قانونی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔

ایف ٹی سی کی سربراہ منتخب ہونے پر لینا خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'صدر جو بائیڈن کی جانب سے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ منتخب ہونا ایک بڑا اعزاز ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' کانگریس نے ایف ٹی سی کو اس لیے قائم کیا تھا تاکہ منصفانہ مسابقت کا تحفظ کیا جا سکے اور صارفین، ورکرز اور ایماندار تاجروں کو غیر منصفانہ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے بچایا جا سکے'۔

لینا خان نے کہا کہ میں اس مشن کو برقرار رکھنے اور امریکی عوام کی خدمت کی منتظر ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025