• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافہ کردیا

شائع June 15, 2021 اپ ڈیٹ June 16, 2021
پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی—فائل/فوٹو: رائٹرز
پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی—فائل/فوٹو: رائٹرز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے مقرر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ‘دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہوا، بھارت میں ایک ماہ میں 17 بار اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں پچھلے ڈھائی مہینوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا’۔

شہباز گل نے کہا کہ ‘عالمی مارکیٹ میں لگاتار اضافے کے سبب اوگرا نے قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے اضافے کی منظوری دی’۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کانوٹی فکیشن بھی جاری کیا،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ کردیا گیا، کیروسین آئل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، کیروسین آئل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50 پیسے تک کی کمی کا امکان

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش رد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی’.

ان کا کہنا تھا کہ ‘اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا’۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024