• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کے گلیکسی ایس 22 سیریز کی لیکس کا سلسلہ شروع

شائع June 15, 2021
ایس 21 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ
ایس 21 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے گلیکسی ایس سیریز کے نئے فلیگ شپ فونز کو متعارف کرانے میں ابھی کم از کم 6 سے 7 ماہ کا عرصہ باقی ہے۔

مگر گلیکسی ایس 22 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

لیکس سے عندیہ ملتا ہے کہ اگلے سال بھی ایس سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

ایک لیک میں بتایا گیا کہ گلیکسی ایس 22 میں 6.06 انچ، ایس 22 پلس میں 6.55 انچ جبکہ ایس 22 الٹرا میں 6.81 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

خیال رہے کہ ایس 21 میں 6.2 انچ، ایس 21 پلس میں 6.7 انچ جبکہ ایس 21 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے دیا گیا تھا۔

ایس 22 اور پلس ماڈل میں ملتی جلتی اسکرینز ہوں گی جبکہ الٹرا ماڈل میں ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی اسکرین دی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ایک اور لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ آئندہ سال کے فلیگ شپ ایس 22 اور ایس 22 پلس میں پلاسٹک بیک کور ہوگا جبکہ صرف الٹرا ماڈل میں گلاس بیک دی جائے گی۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس 22 اور ایس 22 پلس میں بیک پر نیا ڈیزائن ہوگا جو گلاس جیسا پریمیئم ہی محسوس ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے ان فونز میں ایکسینوس 2200 پراسیسر اے ایم ڈی جی پی یو کے ساتھ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ کچھ مارکیٹوں میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کا اس وقت دستیاب نیا پراسیسر دیا جائے گا۔

کچھ دن پہلے ایک لیک میں عندیہ دیا گیا تھا کہ ایس 22 میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا نہیں ہوگا جبکہ بیک پر تھری ڈی ٹائم آف فلائٹ سنسر کو بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024