• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوگل کا اپنے پیڈ ٹولز جی میل کے ذریعے مفت فراہم کرنے کا اعلان

شائع June 15, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ گوگل کی جی میل سروس کو ترجیح دیتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اسے مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے مطابق جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

یہ بنیادی طور پر گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی۔

مگر گوگل کی جانب سے صرف دفتری ورکرز کو ہدف بنانے کی بجائے جی میل کے عام ورژن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔

اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔

یہ ٹولز گزشتہ سال سے گوگل ورک اسپیس کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو ماہانہ 12 سے 18 ڈالرز (1870 سے 2800 روپے تک) ادا کرتے ہیں مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان ٹولز کو تمام گوگل اکاؤنٹس کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔

اسپیسز فیچر کو پیڈ سروس میں رومز کا نام دیا گیا تھا۔

گوگل کے مطابق کنزیومر اور بزنس پراڈکٹس کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے بیس کو بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔

گوگل کے مطابق 3 ارب سے زیادہ افراد اس کی پروڈکٹویٹی سروسز بشمول جی میل، ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ کے لیے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جسے کمپینن موڈ کا نام دیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے چھوٹی کمپپنیوں کے لیے ایک نئی سبسکرائپشن سروس کا اعلان بھی کیا گیا جس کا مقصد جی میل یا ڈرائیو کی مدد سے اپنے کاروبار کو منظم کرنے والے چھوٹے اداروں کو کمپنی کے چند پریمیئم فیچرز تک رسائی دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024