• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ گلیکسی ایس 21ایف ای کی تیاری تاخیر کا شکار

شائع June 15, 2021
سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے موبائل کی تیاری کو کم از کم ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے—فوٹو: شٹراسٹاک
سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے موبائل کی تیاری کو کم از کم ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے—فوٹو: شٹراسٹاک

موبائل کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 20 ایف ای گزشتہ برس فلیگ شپ خصوصیات کا حامل سستا فون ہونے کے باعث بہت مقبول ہوا تھا۔

اب گلیکسی ایس 21 کی سیریز بھی سامنے آچکی ہے اور رواں برس ایک فین ایڈیشن (ایف ای) ریلیز ہونے کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای کی تیاری تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کم از کم ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

پوسٹ مزید کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس موبائل کی تیاری منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ رواں برس ستمبر تک یہ فون لانچ ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اس میں مزید تاخیر ہوجائے۔

ٹپسٹر کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تاخیر کی وجہ بیٹری اور سیمی کنڈکٹر کی لاگت میں معمول سے زیادہ اضافہ ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

آئس یونیورس نامی سوشل میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ سپلائی کے مسائل بالخصوص بیٹری سیلز کی کمی کی وجہ سے گلیکسی ایس 21 ایف ای کی تیاری میں تاخیر پیش آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس 21 ایف ای کے پارٹس معیار کے مطابق نہیں ہیں اور ان میں سے ایک کا تعلق بیٹری سے ہے۔

تاہم اب توقع کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اواخر تک اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024