• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 6: انجری کا شکار ڈیوپلیسی کی یادداشت کھونے کی شکایت

شائع June 14, 2021
فاف ڈیو پلیسی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دوران فیلڈ انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
فاف ڈیو پلیسی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دوران فیلڈ انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈیو پلیسی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کچھ یادداشت کھونے کی شکایت کی۔

ہفتے کو ابوظبی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران باؤنڈری بچانے کی کوشش میں سابق ڈیو پلیسی کا محمد حسنین سے تصادم ہو گیا تھا۔

36سالہ بلے باز زمین پر گراؤنڈ پر ہی ڈھیر ہو گئے تھے اور گلیڈی ایٹرز کے فزیو کی جانب سے ابتدائی جانچ کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم سابق جنوبی افریقی کپتان نے اب تصدیق کی ہے کہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور اگلے میچ کے لیے فٹ ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوٹل میں آ کر روبہ صحت ہوں، بے ہوشی کے بعد مجھے یادداشت کھونے کی کچھ شیایت ہوئی لیکن اب بہتر محسوس کررہا ہوں، امید ہے جلد میدان میں واپسی ہو گی۔

ڈیو پلیسی کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں بطور متبادل شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آندرے رسل بھی اسلام آباد کے خلاف میچ کے دوران ممحمد موسیٰ کی گیند سر پر لگنے کے سبب نیم بے ہوشی کا شکار ہو گئے تھے۔

رسل کا فزیو نے معائنہ کیا تھا اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ میدان میں نسیم شاہ آئے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا میچ کل لاہور قلندرز سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024