• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستانی سفارتخانے کا قونصلر سیکشن بند

شائع June 14, 2021
سفارتخانے نے آن لائن ویزا درخواست دہندگان کی خدمات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے— فوٹو
سفارتخانے نے آن لائن ویزا درخواست دہندگان کی خدمات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے— فوٹو

پاکستان نے کووڈ۔19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 17 جون تک کابل میں اپنے سفارتخانے کا قونصلر سیکشن بند کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر شائع بیان میں کہا کہ گوکہ اس دوران قونصلر سیکشن بند ہوگا تاہم وہ آن لائن ویزا کے خواہشمند درخواست دہندگان کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سفارت خانے کا کابل میں قونصلر سروسز کی مکمل بحالی کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارتخانے کے حصے کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مزید اعلان 17 جون 2021 کو کیا جائے گا۔

افغانستان میں کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہر روز اوسطاً ایک ہزار 482 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ کیسز 10 جون کو رپورٹ ہوئے تھے۔

مارچ 2020 میں وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے ملک میں 89ہزار 861 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3 ہزار 527 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگڈر سے 15 افراد ہلاک

رائٹرز کی رپورٹ میں محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار اور ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افغانستان میں کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے دو اہم ہسپتالوں کے دروازے نئے مریضوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں کیونکہ اب وہاں مزید مریضوں کے لیے گنجائش نہیں ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ کابل کے ان دونوں ہسپتالوں کو آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی مستقل قلت کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024