• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

جوکووچ نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

شائع June 14, 2021
جوکووچ، مینز سنگل میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کا رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جوکووچ، مینز سنگل میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کا رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگل کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ ان کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے اور وہ 52 سال میں ٹینس کے تمام چاروں بڑے ٹائٹل دو بار اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پیرس میں کھیلے گئے اعصاب شکن اور سنسنی خیز فائنل کے آغاز میں یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس سِٹسیپاس چھائے رہے اور انہوں نے ابتدائی سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیتا اور دوسرا سیٹ بھی 2-6 سے باآسانی اپنے نام کیا۔

تاہم تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے شاندار واپسی کی اور 3-6 سے فتحیاب ہو کر خسارہ کم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ریفری کو ’غلطی‘ سے گیند مارنے پر جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر

چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے 2-6 سے کامیابی حاصل کی اور میچ برابر کر دیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی ایک بار پھر جوکووچ کے ہاتھ رہی اور انہوں نے 4-6 سے کامیابی کے ساتھ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

وہ مینز سنگل میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کا رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025