• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دعا ہے کہ حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں، حمیمہ ملک

شائع June 13, 2021
حمیمہ ملک کے مطابق ان میں روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام
حمیمہ ملک کے مطابق ان میں روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ وہ حجاب کی عزت کرسکیں اور اسے لے سکیں۔

دعا ملک اور حمیمہ ملک نے نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام 'ہر لمحہ پرجوش' میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔

حجاب سے متعلق وسیم بادامی کے سوال پر دعا ملک نے بتایا کہ انہیں حجاب لیتے ہوئے 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: دعا ملک کا بھائی فیروز خان کے نقشے قدم پر چلنے کا اعلان

حجاب لینے کی وجوہات سے متعلق دعا ملک نے کہا کہ 'بس آپ کو رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اور پھر ظاہر بھی بدلا اور باطن بھی بدل گیا'۔

اداکار فیروز خان اور دعا ملک کے صوفی ازم کی جانب راغب ہونے سے متعلق حمیمہ ملک نے کہا کہ دعا اور فیروز خان کو مرشد ملے جنہوں نے اصلاحی تربیت کی اور اب دونوں اسی راہ پر چل رہے ہیں۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ 'مجھے ڈاکٹر جاوید بطور مرشد ملے، جس کے بعد میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں'۔

انہوں نے بتایا کہ' ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کے بعد مجھ میں ٹھہراؤ آیا، روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں'۔

حمیمہ ملک نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب لے سکوں یعنی وہ لائف اسٹائل اپناسکوں۔

اسی پروگرام کے ایک اور سیگمنٹ میں دعا ملک اور حمیمہ ملک کو مختلف شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان شخصیات کے لیے مشورہ بھی مانگا گیا۔

جب گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر دکھائی گئی تو حمیمہ ملک نے انہیں مشورہ دیا کہ 'وہ بالخصوص پاکستانی اور دیگر خواتین کا کردار کی بنیاد پر موازنہ کرتی ہیں، مومنہ کی عادت کے حوالے سے یہ ایسا سچ ہے جس پر میں معذرت کرتی ہوں مگر میں اس پر ضرور بولوں گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ہوں، یہاں بیٹھی کوئی بھی خاتون ہو یا کوئی بھی ہو، ہر عورت کا اپنا مقام ہوتا ہے'۔

اسی پروگرام میں دعا ملک نے کہا کہ 'پاکستانی انڈسٹری میں جب سے نئی کھیپ آئی ہے تو کچھ لوگ بدظن ہوئے کیونکہ نئے آنے والوں نے انگریزی اور کپڑوں کی بنیاد پر اپنی رائے پیش کر کے موازنہ کیا'۔

دعا اور حمیمہ ملک نے اس سیگمنٹ میں سابق اداکارہ عائشہ خان، فیروز خان، عمران ہاشمی اور وزیراعظم عمران خان کو بھی مشورے دیے۔

خیال رہے کہ حمیمہ ملک ماضی میں بھی حجاب لینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

رواں برس مارچ میں ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حمیمہ ملک بھی نور بخاری کی طرح حجاب کرنے جارہی ہیں؟

حمیمہ ملک نے لکھا تھا کہ 'اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے پیاروں میں شامل کرے'۔

مزید لکھتے ہوئے حمیمہ ملک نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا تھا کہ 'اللہ مجھے عمر بھر حجاب کرنے کی قوت دے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان سے قبل مارچ 2020 میں ان کی بہن دعا ملک نے بھی حجاب لینے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

اداکار فیروز خان نے بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا تھا اور وہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے 'خدا اور محبت' میں اداکاری کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024