• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا سجل علی، عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو کا حصہ بننے جارہی ہیں؟

شائع June 13, 2021
سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ سجل علی، عاطف اسلم کے گانے 'رفتہ رفتہ' میں دکھائی دیں گی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ سجل علی، عاطف اسلم کے گانے 'رفتہ رفتہ' میں دکھائی دیں گی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام

چند ماہ قبل اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف، گلوکار عاطف اسلم کے رومانوی گانے ’رات‘ میں نظر آئی تھیں جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

اب خبریں ہیں کہ اداکارہ سجل علی بھی پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانے میں نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ سجل علی، عاطف اسلم کے گانے 'رفتہ رفتہ' میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم اور سائرہ یوسف گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے

گزشتہ دنوں عاطف اسلم کے آنے والے ٹریک کی مبینہ ویڈیو کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا جس میں انہیں گانے کی عکس بندی میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں اس وقت اسکردو میں میوزک ویڈیو کi شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاہم عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس حوالے سے وائرل ہونے والی رپورٹس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کا 'چلے تو کٹ ہی جائے گا' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

خیال رہے کہ سجل علی بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کی ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' میں اداکاری کررہی ہیں جو رواں ماہ جون میں ریلیز ہوگی۔

اس ویب سیریز کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں جس میں سجل علی، احد رضا میر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

دوسری جانب عاطف اسلم گزشتہ کچھ عرصے میں 'کدی تے ہنس بول وے'، 'رات' اور 'چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر' جیسے گانے ریلیز کرچکے ہیں جو بہت زیادہ مقبول بھی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024