• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا نیا آئی فون بٹن لیس ہوگا؟

شائع June 13, 2021
آئی فون 12 پرو اور 12 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 پرو اور 12 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل

مستقبل کے آئی فون ممکنہ طور پر بٹنوں کے بغیر ہوں گے۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے امریکا میں ایک پیٹنٹ اپلیکشن جمع کرائی گئی ہے جس میں بغیر بٹن والے فونز کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بٹن نادیدہ بیک لٹ ہولز میں ہوں گے جو اسکرین چھونے پر نمودار ہوں گے اور استعمال نہ کرنے پر غائب ہوجائیں گے۔

مگر بٹنوں سے پاک آئی فون کب تک متعارف ہوں گے یہ کہنا مشکل ہے۔

ہوسکتا ہے کہ اس سال کے آئی فون 13 ہی ایسے ہوں یا صارفین کو 2022 تک انتظار کرنا پڑے۔

ویسے ایسا اس سال بھی ہوسکتا ہے اور ایپل کی جانب سے مستقبل کے آئی فونز میں کی جانے والی تبدیلیوں سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔

مثال کے طور پر کہا جارہا ہے کہ آئی فون 13 میں فنگرپرنٹ اسکینر کی واپسی ہورہی ہے جو اسکرین کے اندر نصب ہوگا جو بٹن لیس ڈیوائس کے لیے ضروری ہے۔

اسی طرح ایپل کی جانب سے نوچ کا حجم بھی کم کیے جانے کا امکان ہے جس سے بھی بٹن لیس ڈیزائن کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایپل کی جانب سے ہیڈفون جیک کو 2016 میں آئی فون 7 سیریز سے نکال دیا گیا تھا جبکہ افواہوں کے مطابق جلد لائٹننگ پورٹ کے ساتھ بھی ایسا ہونے والا ہے۔

اگر آئی فون 13 میں لائٹننگ پورٹ ختم کردیا جاتا ہے اور وائرلیس چارجنگ ہی کا آپشن رہا ہے تو یہ ایپل کا پہلا پورٹ لیس فون ہوگا تو اس کو دیکھتے ہوئے بھی بٹن لیس ہونے کا امکان بڑھتا ہے۔

ایسا ہوتا ہے یا نہیں یہ تو ستمبر میں معلوم ہوجائے گا کہ جب نئے آئی فونز کو متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024