• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

شائع June 13, 2021
— فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج

اوپر لگی تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ یہ کیا ہے؟

اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ یہ کوئی کارٹون یا خاکہ ہے تو جان کر دھچکا لگے گا کہ حقیقی ریسٹورنٹ ہے جو کسی کامک بک جیسا نظر آتا ہے۔

جی ہاں روس کے کیفے بی ڈبلیو (ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 2 شاخیں ہیں) میں داخل ہونے والا چونک جاتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ کسی کامک بک کے کارٹونز کی دنیا میں آگیا ہے۔

یہ ایک 2 ڈی کیفے ہے اور اندر داخل ہونے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ حقیقی دنیا اور کارٹونز کی دنیا کے درمیان پھنس گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج

وہاں آنے والے افراد کو بالکل منفرد تجربہ ہوتا ہے کیونکہ 2 ڈی اسٹرکچر نہ صرف دماغ چکرا دیتا ہے بلکہ ان کے اندر عجیب سی کیفیت بھی جگاتا ہے۔

نومبر 2019 میں اس کے افتتاح کے بعد سے یہ کیفے روس میں انسٹاگرام کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔

یہاں کی دیواریں، پردے، فرش اور فرنیچر سب بلیک اینڈ وائٹ ہیں اور اس طرز فکر کا اطلاق کیفے کی پلیٹوں اور کپوں پر بھی کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج

بس کھانے پینے کی اشیا بلیک اینڈ وائٹ نہیں بلکہ یہ کیفے اپنی کافی کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ یہاں آنے والے مختلف میٹھے پکوان بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

اس کے ڈیزائن کا خیال کیسے کیفے کے مالکان کو آیا وہ نیچے پڑھ سکتے ہیں مگر وہاں کی ہر تفصیل پر بہت اچھی طرح کام کیا گیا ہے اور پورا مقام ہی روایتی خاکوں کی کتاب جیسا لگتا ہے۔

فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج

کیفے کو بنانے والے افراد مالک سولبون نے بتایا کہ اس دلچسپ ڈیزائن کے کیفے کو کھولنے کا فیصلہ 2019 کے موسم خزاں میں کیا گیا تھا اور ابتدائی مرحلے میں ہمارے پاس محض ساڑھے 3 لاکھ روبلز تھے، اتنے کم پیسوں کے ساتھ پورے کیفے کو کھولنا ممکن نہیں تھا جبکہ ایک لاکھ روبل کرایہ بھی ادا کرنا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تو اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایسے مقام کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کی سجاوٹ حیران کن حد تک چونکا دینے والی ہو، اس سجاوٹ میں محض ایک ماہ لگا اور سو کلوگرام پینٹ استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین یہاں آکر بہت خوش ہوتے ہیں اور وہ یہاں آکر تصاویر کھینچتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ کیفے بی ڈبلیو انسٹاگرام پیج

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024