• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'دلِ مومن' کی کاسٹ سے نکالے جانے کی افواہوں پر زارا نور عباس کا بیان سامنے آگیا

شائع June 13, 2021
زارا نور عباس کو کچھ اختلافات کے باعث کاسٹ سے الگ کرنے کی خبریں زیرِ گردش تھیں— فوٹو: انسٹاگرام
زارا نور عباس کو کچھ اختلافات کے باعث کاسٹ سے الگ کرنے کی خبریں زیرِ گردش تھیں— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ وجوہات کی بنا پر ڈراما 'دلِ مومن' میں اداکاری سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریںِ زیر گردش تھیں کہ 'دلِ مومن' میں زارا نور عباس کی جگہ اداکارہ مدیحہ امام اداکاری کریں گی۔

کچھ انٹرٹینمنٹ سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 'دلِ مومن' کی کاسٹ میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اب زارا نور عباس کا کردار مدیحہ امام ادا کریں۔

رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ زارا نور عباس کو کچھ اختلافات کے باعث کاسٹ سے الگ کیا گیا۔

مزید پڑھیں : زارا نور عباس عید پر اپنی تصاویر شیئر کرنے والی شخصیات سے ناخوش

تاہم زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بتایا ہے کہ انہوں نے خود ڈرامے میں کام سے انکار کیا ہے۔

مداحوں کے نام شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نور عباس نے لکھا کہ 'جب میں نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ ڈراما سائن کیا تھا تو میں اپنے دوست/ہدایت کار شہزاد شیخ کی بہت مشکور تھی اور بہت خوش تھی لیکن کچھ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے مجھے یہ ڈراما چھوڑنا پڑا'۔

— فوٹو:اسکرین شاٹ
— فوٹو:اسکرین شاٹ

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فیصل قریشی، مومل شیخ، گوہر رشید اور ایک بہترین عملے کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوانے پر بہت پریشان بھی تھیں۔

زارا نور عباس نے مزید لکھا کہ انہوں نے ڈراما کچھ چیزوں کی وجہ سے چھوڑا جو ان کے نہیں بلکہ صرف اللہ کے کنٹرول میں ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ 'دلِ مومن' کی ٹیم یا کسی سے بھی کوئی اختلافات نہیں تھے بلکہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر وہ ڈرامے کا حصہ نہیں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے نئی فلم سائن کرلی

انہوں نے مزید کہا کہ اسکرپٹ بہترین ہے اور اس میں موجود ہر شخص بھی، میرے کسی سے بھی یا ٹیم سے کوئی کریٹیو یا پیشہ ورانہ اختلافات نہیں تھے۔

زارا نور عباس نے مزید لکھا کہ وہ نجی چینل جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ ڈراما دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، انہوں نے ڈرامے کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024