• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 68 فیصد اضافہ ہوا

شائع June 13, 2021
ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.99 فیصد کمی آئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.99 فیصد کمی آئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے ماہ بھی اضافے کا رجحان رہا اور اپریل میں اس میں 68.07 فیصد اضافہ ہوا، جو صنعتی پیداوار میں تیزی سے نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ہونے والا یہ اضافہ گزشتہ برس کے مقابلے کے بالکل برعکس ہے جب کووِڈ 19 لاک ڈاؤن سے پیداواری سرگرمیوں میں کمی ہوگئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.99 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے دوران 22.39 فیصد اضافہ

رواں مالی سال (2021) کے ابتدائی 10 ماہ کے عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آٹو موبائل، تعمیرات، ٹیکسٹائل، خوراک، کیمیکلز، غیر دھاتی معدنی پیداوار اور ادویات سازی میں کئی ماہ تک سست روی کا شکار رہنے کے بعد جولائی 2020 سے تیزی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے 10 ماہ کے عرصے میں یہ اضافہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں کی تصویر ظاہر کرتی ہے کہ ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کے 15 میں سے 14 ذیلی سیکٹر میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے دوران کم شرح سود اور خام مال پر ڈیوٹیز میں کمی سے معاشی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.4 فیصد تک کی کمی

اپریل میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے تحت 11 اشیا کی سیکٹر وائز پیداوار سالانہ بنیاد پر 85.76 فیصد بڑھی۔

اسی طرح وزارت صنعت و پیداوار کے تحت 36 اشیا کی پیداوار 99.76 فیصد بڑھی جبکہ صوبائی ادارہ شماریات کے مطابق 65 اشیا کی پیداوار میں 24.12 فیصد اضافہ ہوا۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 9.73 فیصد ہونے کے ساتھ پورے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غالب ہے اور سیکٹر میں اس کا شیئر 76.1 فیصد ہے۔

اس کے بعد چھوٹی صنعتوں کی پیداوار جی ڈی پی کا 2.12 فیصد ہیں اور سیکٹر میں ان کا حصہ 16.6 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025