خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ویکسینیشن کی شرح سب سے زیادہ
پشاور: محکمہ صحت نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسینیٹ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور بالائی و زیریں چترال میں ویکسینیشن صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بالائی چترال میں 18 سال سے زائد کی 30 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جو صوبے میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ہے۔
اس کے مقابلے زیریں چترال میں 15 فیصد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔