• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی ختم ہونے کے بعد نصرت جہاں کی ’امید‘ سے ہونے کی خبریں

شائع June 12, 2021
نصرت جہاں لوک سبھا کی رکن بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں لوک سبھا کی رکن بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

چند دن قبل اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کرنے والی بھارتی اداکارہ و رکن لوک سبھا نصرت جہاں روحی کی ’حاملہ‘ ہونے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

نصرت جہاں روحی بنگالی، تامل اور تیلگو سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت ہندی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے ٹکٹ پر انتخابات جیتے تھے۔

رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست نکھل جین سے منگنی کی تھی جب کہ جون میں رکن اسمبلی کا حلف لینے سے قبل ہی انہوں نے شادی بھی کی تھی۔

اداکارہ نے جون 2019 میں نکھل جین سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے جون 2019 میں نکھل جین سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و رکن اسمبلی کو حال ہی میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے سیاستدان یش دسگپتا سے معاشقہ چل رہا ہے۔

بی جے پی سیاستدان سے تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے نصرت جہاں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پہلے شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد اب نصرت جہاں نے بیان جاری کرتے ہوئے جہاں پہلے شوہر سے علیحدگی اور شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی، وہیں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق حیران کن دعوے بھی کر ڈالے تھے۔

نصرت جہاں روحی نے کہا تھا کہ ان کی شادی ترکی میں ہوئی تھی اور ان کے شوہر دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے تھے، ان کی شادی بھارتی قانون کے مطابق نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ نہ تو طلاق لے سکتی ہیں اور نہ انہیں طلاق دی جا سکتی ہے۔

نصرت جہاں کا کہنا تھا کہ نکھل جین سے ان کی شادی ایک طرح سے پارٹنرشپ تھی، جس کے ختم ہونے پر طلاق کی ضرورت نہیں پڑتی، ساتھ ہی انہوں نے سابق شوہر پر چوری کے الزامات بھی لگائے تھے۔

شادی ختم ہونے کی تصدیق کرنے کے ایک ہفتے بعد اب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نصرت جہاں کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر سامنے آنے آئی ہیں۔

نصرت جہاں کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہندوستان ٹائمز انے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کی تصاویر اصلی ہیں لیکن انہوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کے بنگالی زبان میں شائع ہونے والے اخبار کے مطابق نصرت جہاں روحی شوہر سے 6 ماہ قبل ہی الگ ہوگئی تھیں، اس لیے امکان یہی ہے کہ وہ شوہر نہیں بلکہ اپنے دوست اور بی جے پی کے سیاستدان یش دسگپتا کے بچے کی اُمید سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور یش دسگپتا کے درمیان چند ماہ سے تعلقات ہیں اور اداکارہ کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چند ماہ کی حاملہ ہیں۔

نصرت جہاں 2019 میں لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں 2019 میں لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی حوالے سے ’نیوز 18‘ نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق نصرت جہاں شوہر نکھل جین سے نومبر 2020 سے الگ ہیں اور چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ یش دسگپتا کے بچے کے امید سے ہیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ اور یش دسگپتا نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

دوسری جانب ’اکانامکس ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نصرت جہاں کے سابق شوہر نکھل جین کا دعویٰ ہے کہ وہ اداکارہ سے ترکی میں ہونے والی شادی کو بھارت میں مقامی قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کرنا چاہتے تھے مگر نصرت جہاں ہر بار بہانے کرکے رجسٹریشن کروانے سے دور بھاگتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں شادی کرنے کے کچھ ماہ بعد ہی نصرت جہاں کا رویہ تبدیل ہوگیا تھا اور انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے تنازعات ذاتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی مگر معاملات بگڑنے پر اب ان کے معاملات عدالت میں چل رہے ہیں۔

نکھل جین نے نصرت جہاں سے شادی اور طلاق کے معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

خبریں ہیں کہ اداکارہ  یش دسگپتا کے بچے کی امید سے ہیں، تاہم دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک
خبریں ہیں کہ اداکارہ یش دسگپتا کے بچے کی امید سے ہیں، تاہم دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024