• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ایمان علی ’مخنث‘ افراد سے معافی مانگیں، حمیمہ ملک

شائع June 12, 2021
ایمان علی خواجہ سرا افراد سے معافی مانگیں، حمیمہ ملک—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایمان علی خواجہ سرا افراد سے معافی مانگیں، حمیمہ ملک—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حمیمہ ملک نے ایمان علی کو تجویز دی ہے کہ وہ ’خواجہ سرا‘ افراد کی توہین کرنے پر ان سے معافی مانگیں۔

اداکارہ ایمان علی نے چند دن قبل ایک ٹی وی شو میں خود کو ’خواجہ سرا‘ افراد سے تشبیح دی تھی اور کہا تھا کہ جب بھی وہ اپنی سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تب انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ ’کھسرے‘ جیسا ہے۔

ایمان علی نے واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سارے لوگ انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں لیکن وہ اپنی خوبصورتی اور چہرے سے مطمئن نہیں۔

ایمان علی نے بتایا تھا کہ وہ جب بھی سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں، تب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی شکل کسی ’مخنث‘ شخص جیسی ہے، اس لیے وہ سیلفی نہیں نکالتیں۔

ایمان علی کے مذکورہ بیان پر ان پر خوب تنقید کی گئی اور ساتھ ہی ان پر ’خواجہ سرا‘ افراد کی توہین کا الزام لگایا گیا۔

خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بھی ایمان علی پر تنقید کی تھی جب کہ اداکارہ متھیرا نے بھی ایمان علی کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایمان علی کی حمایت کی تھی۔

کامی سڈ اور رابعہ انعم نے ایمان علی پر سخت تنقید کی تھی جب کہ متھیرا نے قدرے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ نے غیر ارادی طور پر اپنے چہرے کو ’کھسرے‘ سے تشبیح دی تھی، اس لیے ان پر تنقید نہ کی جائے۔

مگر اب اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ایمان علی کی جانب سے خود کو ’خواجہ سرا‘ افراد سے تشبیح دینے پر انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں تجویز دی کہ وہ ’مخنث‘ افراد سے معافی مانگیں۔

حمیمہ ملک نے ایمان علی کے بیان پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’خواجہ سرا افراد بھی خدا کی پیدا کردہ مخلوق ہیں، وہ ہمارے لیے کسی تضحیک یا توہین کا سبب نہیں ہیں، وہ بھی ہماری طرح کے انسان ہیں، انہیں بھی اتنی اہمیت حاصل ہے، جتنی دیگر افراد کو حاصل ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا چہرہ خواجہ سرا شخص جیسا لگتا ہے، ایمان علی

اداکارہ نے لکھا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں دوسروں کی تضحیک کرنا عام بات ہے جب کہ ہمارے سماج میں خواجہ سرا افراد کا مذاق اڑانا معمول بن چکا ہے جو ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔

حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم الفاظ کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کریں اور کسی کو اپنے جملوں سے تکلیف نہ پہچائیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ممکن ہے کہ ایمان علی نے غیر ارادی طور پر مخنث افراد سے خود کو تشبیح دے کر غلطی کی ہو مگر ان کے جملوں نے خواجہ سرا لوگوں کو تکلیف دی، اس لیے انہیں ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

حمیمہ ملک نے اداکارہ کو معافی مانگنے کی تجویز دی—اسکرین شاٹ
حمیمہ ملک نے اداکارہ کو معافی مانگنے کی تجویز دی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024