• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان اور احسن محسن نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی

شائع June 12, 2021
تقریب کے انتظامات کرنے والے علی کاشان نے تصدیق کی کہ دونوں نے منگنی کی—فوٹو: فراز مراز ویڈنگس انسٹاگرام
تقریب کے انتظامات کرنے والے علی کاشان نے تصدیق کی کہ دونوں نے منگنی کی—فوٹو: فراز مراز ویڈنگس انسٹاگرام

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے باضابطہ طور پر 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کراچی میں منگنی کرلی۔

منال خان اور احسن محسن کے درمیان گزشتہ دو سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائنز ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک تصویر میں منال خان نے منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی۔

اگرچہ اس وقت دونوں نے واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی یا پھر ابھی منگنی کا ارادہ کیا ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر شیئر کیے جانے پر مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے ویلنٹائنز ڈے پر منگنی کرلی؟

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور دوسری مرتبہ بھی اداکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی دی تھی۔

دونوں کی جانب سے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد دی تھی اور اس وقت بھی لوگوں نے خیال کیا تھا کہ شاید اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی ہے۔

تاہم 11 جون کو دونوں کی منگنی کی تقریب تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر مداح پریشان دکھائی دیے کہ اگر اب انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی ہے تو پہلے کیا کیا تھا؟

مزید پڑھیں: انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد منال خان نے منگنی کرلی

11 جون کو منال خان اور احسن محسن نے منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں لیکن انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ انہوں نے منگنی کرلی۔

تاہم ان کی تقریب کے وران استعمال کیے گئے بینر میں ان کی 'منگنی کی تقریب' کو پڑھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی جانب سے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد ایک بار پھر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی لیکن مداحوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اب وہ شادی کرلیں۔

دونوں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر منگنی کا لفظ استعمال نہ کیے جانے کی وجہ سے کئی مداحوں میں کنفیوژن برقرار رہی کہ انہوں نے شادی کی ہے یا منگنی؟

تاہم ان کی تقریب کے انتظامات کرنے والی کمپنی ’انوویٹو ایونٹ‘ کے بانی علی کاشان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی نہیں بلکہ منگنی ہوئی ہے۔

علی کاشان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں کی منگنی کی تقریب 11 جون کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

علی کاشان کا کہنا تھا کہ تقریب کو کورونا کی وجہ سے سادہ اور مختصر رکھا گیا تھا جب کہ تمام احتیاطی تدابیر کو بھی اختیار کیا گیا۔

دونوں کی باضابطہ طور پر منگنی ہوجانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024