• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک میسنجر میں رقوم بھیجنا اب زیادہ آسان

شائع June 11, 2021
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک میسنجر میں رقوم بھیجنا اب زیادہ آسان فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ میں رقوم بھیجنے کا عمل آسان کردیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے ایپ میں کیو آر کوڈز اور فیس بک پے سے ادائیگی کے لیے پرسنلائزڈ لنکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کیو آر کوڈ اور لنک تک رسائی میسنجر کی سیٹنگز میں حاصل کرکے پیمنٹ ریکوئسٹ کرسکیں گے۔

فیس بک کے مطابق یہ فیچر اس وقت بھی کام کرے گا جب صارف ایسے افراد کو ادائیگی کرے گا جو اس کے فیس بک فرینڈز لسٹ مین نہیں ہوں گے۔

اس طرح اجنبی افراد کو بھی رقوم بھیجنا یا ادائیگی کرنا آسان ہوجائے گا۔

بظاہر تو یہ زیادہ بڑی اپ ڈیٹ نہیں مگر فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشیا کی خریدوفروخت کے لیے یہ بہت کارآمد ہے، جہاں اکثر رقومات کا تبادلہ میسنجر سے ہوتا ہے۔

اب صارفین کو ادائیگی کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کا سہارا نہیں لینا پڑے گا بلکہ فیس بک پے سے ایسا ممکن ہوسکے گا۔

یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر مارکیٹوں میں بھی اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

میسنجر میں چند دیگر نئے فیچرز کا اضافہ گبھی کیا گیا ہے جن میں کوئیک ریپلائی بار تصاویر اور ویڈیوز کے لیے جبکہ کسٹمائز ان باکسز میں نئی چیٹ تھیمز قابل ذکر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024