• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بجٹ 2022: موبائل فون سستا، کالز مہنگی

شائع June 11, 2021
شوکت ترین نے کہا کہ اس کو بتدریج 8 فیصد تک کم کردیا جائےگا—فوٹو: شٹراسٹاک
شوکت ترین نے کہا کہ اس کو بتدریج 8 فیصد تک کم کردیا جائےگا—فوٹو: شٹراسٹاک

حکومت نے وفاقی بجٹ 22-2021 میں موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی جبکہ فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ 22-2021 میں کہا گیا کہ موبائل سروسز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس شرح 12.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے تجویز ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے اس شرح کو کم کرکے 10 فیصد کردیا جائے۔

شوکت ترین نے کہا کہ اس کو بتدریج 8 فیصد تک کم کردیا جائےگا۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ چند برس سے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بہت ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے ’جائز‘ حد تک ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریونیو حاصل کرنے کے لیے 3 منٹ سے زائد جاری کال رہنے والی کال، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس یپغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024